اومیکرون
نئی دلی میں اومیکرون کے کیسز میں اضافے کے بعد رات 11 سے صبح 5 تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا اور نئی دلی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون میں ریکارڈ اضافے کی وجہ سے شہری حکومت نے کل سے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو رات 11 بجے سے صبح 5 تک ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق شہری حکومت نے کورونا کیسز میں اچانک 16 فیصد اضافے کے بعد کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں نئی دلی میں کورونا کے 290 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس دوران کورونا کے باعث ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے جب کہ کورونا کیسز کی شرح بھی 0.5 فیصد ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ اومیکرون کے باعث سعودی عرب میں دوبارہ کرفیو کا خدشہ
نئی دلی حکام کے مطابق اگر کورونا کیسز کی شرح میں ایسے ہی اضافہ ہوتا رہا تو شہری حکومت کی جانب سے ’یلو الرٹ‘ نافذ کردیا جائے گا جس کے تحت لوگوں کو مخصوص علاقوں میں جانے سے مکمل طور پر روکا جائے گا۔
دہلی حکومت کے چار مرحلوں پر مشتمل گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے تحت یلو الرٹ کا نفاذ ہوگا جس کے نتیجے میں شہر بھر میں اضافی پابندیاں عائد کی جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ اومیکرون کی وجہ سے تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند ہو سکتے ہیں؟
یلو الرٹ کے تحت تمام ہوٹلز کو 50 فیصد حاضری کے ساتھ صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت ہوگی اور نائٹ کلبز کو دوپیر 12 بجے سے رات 10 بجے تک 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
حال ہی میں کھلنے والے سینما گھروں کو دوبارہ بند کیا جاسکتا ہے اور اس کے علاوہ شادی ہالز بھی دو دوبارہ مکمل طور پر بند کردیے جائیں گے تاہم ہوٹلز کو مخصوص پابندیوں کے ساتھ کھلے رہنے کی اجازت ہوگی جب کہ یوگا سینٹرز ، جمز اور تفریحی مقامات کو بھی مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
