Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے پاکستانی معیشت کیساتھ معاشرت بھی تباہ کر دی، حسن مرتضیٰ

Now Reading:

عمران خان نے پاکستانی معیشت کیساتھ معاشرت بھی تباہ کر دی، حسن مرتضیٰ

سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستانی معیشت کیساتھ معاشرت بھی تباہ کر دی ہے۔

حسن مرتضیٰ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ نا اہل وزیر اعظم انسانی حقوق کا چمپین بننے سے پہلے اپنے وزیر دفاع سے استعفیٰ لے،عمران خان نے پاکستانی معیشت کیساتھ معاشرت بھی تباہ کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا اور فیصل آباد کے واقعات ہماری سماجی اور اخلاقی تباہی کو بے نقاب کر رہے ہیں، مذہبی بھیڑ چال اور بے حسی کے روئیے بند نہ۔کیے تو ہمیں تباہی سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا مورال گرنے کی وجوہات پر غور کرنا ہو گا، پولیس کو ذاتی اور سیاسی مقاصد کا آلہ کار بنانیوالے حکمران اداروں کی تباہی چاہتے ہیں۔

سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کاسوشل فیبرک تباہ کرنیوالے کسی رو رعایت کے مستحق نہیں، اعلیٰ عدلیہ ایسے کیسز کے مثالی فیصلےکرے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا تدارک ہو سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر