خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئر پرسن شہریار خان آفریدی اکتوبر میں فرانس کے دورے کے دوران ایک صحافی کی جانب سے سوال پوچھنے پر غصہ ہوگئے، اس حوالے سے ان کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے جس میں وہ مبینہ طور پر انتہائی نازیبا زبان استعمال کرتے سنائی دے رہے ہیں۔
لیک ہونے والی مبینہ آڈیو میں انکشاف ہوا ہے کہ شہریار آفریدی صحافی یونس خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر تقریب کے منتظمین سے نالاں تھے۔
صحافی یونس خان شہریار خان سے پوچھا کہ کیا دورہ فرانس کے دوران ان کی (کشمیر کے حوالےسے) پارلیمنٹیرینز یا تھنک ٹینک سے کوئی بات چیت ہوئی؟
آفریدی نے مبینہ لیک آڈیو میں منتظمین سے کہا کہ وہ ان کے کہنے پر تقریب میں آئے تھے۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ ’اگر میں وہاں سوالات کا جواب نہ دیتا تو لوگ کہتے کہ میں ڈر گیا ہوں اور بھاگ گیا ہوں‘۔
لیک آڈیو میں شہریار خان نے انتہائی نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’جب صحافی مجھ سے سوال کر رہا تھا تو آپ (منتظمین) خاموش کیوں رہے، آپ نے اس سے یہ کیوں نہیں پوچھا کہ یہ خبر کیوں شائع ہوئی؟‘
شہریار آفریدی نے تقریب کے منتظمین سے کہا کہ آپ نے مجھے نیچا دکھانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، جہاں تک میرا تعلق ہے تو ٹھیک تھا، لیکن یہ پاکستان کی عزت کی بات ہے۔
آفریدی نے خبردار کیا کہ اگر آپ اس صحافی سے خبر کے بارے میں نہیں پوچھیں گے تو میں آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔
Kashmir Committee Chairman Sheryar Afridi’s in leaked audio leak urges attack on journalist @younaskhan1977 for asking him a question on the Kashmir issue during the minister’s France visit pic.twitter.com/Q6RR3Hgb8T
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) December 12, 2021
خیال رہے کہ اکتوبر کے شروع میں، رپورٹر یونس خان نے ٹویٹر پر کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ آپ کا کام پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر پر سفارت کاری میں کردار ادا کرنا ہے۔
یونس نے سوال کیا تھا کہ آپ فرانس میں ہیں، آپ یہاں کس تھنک ٹینک سے ملے؟ کیا آپ نے کشمیر پر کسی رکن پارلیمنٹ سے بات کی ہے؟
شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ یہاں کا کلچر مختلف ہے، آپ کو یہاں کے ممبران پارلیمنٹ اور تھنک ٹینکس سے ایک ماہ قبل اپائنٹمنٹ لینا پڑتی ہے۔ یہاں ایک مناسب چینل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ فرانس اور اٹلی میں قیام کے دوران پاکستانی اور کشمیری کمیونٹیز تک پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی۔
آفریدی نے کہا کہ ان کے اگلے دورے میں کینیڈا، برسلز اور برطانیہ میں ارکان پارلیمنٹ اور تھنک ٹینکس کے ساتھ بات چیت شامل ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
