Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکن باسکٹ بال، اسٹیفن کرے نے این بی اے کی نئی تاریخ رقم کر دی

Now Reading:

امریکن باسکٹ بال، اسٹیفن کرے نے این بی اے کی نئی تاریخ رقم کر دی

امریکن باسکٹ بال (این بی اے) میں گولڈن اسٹیٹ وارئیرز کے اسٹار کھلاڑی اسٹیفن کرے نے تھری پوائنٹر حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

اسٹیفن کرے نے رے ایلن کے سب سے زیادہ تھری پوائینٹر حاصل کرنے کے ریکارڈ کو توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ ریکارڈ بریکنگ پرفارمنس کے بعد اسٹیفن کرے اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ پائے اور باسکٹ بال کورٹ میں کافی دیر تک جھومتے رہے۔

اسٹیفن نے یہ ناقابل فراموش ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لئے باسکٹ بال کورٹ میں 13 سال لگائے۔ انہوں نے کیرئیر کے دوران 2973 ویں مرتبہ تھری پوائنٹر حاصل کیا۔

یہ تاریخ ساز لمحہ گولڈن اسٹیٹ وارئیرز اور نیویارک نکس کے مابین میچ کے دوران پیش آیا۔ شائقین باسکٹ بال کو امید تھی کہ اسٹیفن اس میچ میں ہی یہ ریکارڈ بنا لیں گے۔

Advertisement

اور پھر تماشائیوں کی تالیوں کی گونج میں وہ لمحہ بھی آن پہنچا جب اسٹیفن نے تھری پوائنٹر حاصل کیا ، اس وقت میچ ختم ہونے میں صرف دس منٹ باقی تھے۔

ان کے اس ریکارڈ میں ساتھی کھلاڑی انتھونی کا بھی ہاتھ تھا جنہوں نے انتہائی مخلتف اور مشکل زاویئے سے باسکٹ بال اسٹیفن کی جانب پھینکی جنہوں نے موقع ضائع کئے بغیر تھری پوائنٹر حاصل کر ہی لیا۔

ریکارڈ بنتے ہی باسکٹ بال کورٹ میں تماشائیوں کا جوش و خروش ناقابل فراموش تھا، پورا باسکٹ بال ہال اسٹیفن اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر اس دلفریب لمحے کو انجوائے کر رہے تھے۔

میچ کے بعد اسٹیفن نے کہا کہ میرے پاس لفظ نہیں ہیں کہ جن سے میں اپنی خوشی بیان کر سکوں، اسٹیفن کے ریکارڈ بننے پر ٹیم کی جانب سے میچ میں بریک لیا گیا اور ساتھی کھلاڑیوں نے ان خوبصورت لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں بند کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر