شیری رحمان کا کہنا ہےکہ کیا یہ وہ تبدلی ہے جس کا تباہی سرکار نے وعدہ کیا تھا؟ یہ ملک کو مدینہ کی ریاست نہیں آئی ایم ایف کی کالونی بنا رہے ہیں۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پہلے کہتے تھے آئی ایم ایف نہیں جائینگے، یو ٹرن لے کر آئی ایم ایف چلے گئے۔ پھر کہتے تھے منی بجٹ نہیں ہوگا، اب منی بجٹ بم گرا رہے جس سے مہنگائی کی سونامی آئے گی۔
پی ٹی آئی ایم ایف کی حکومت 600 ارب روپے کا منی بجٹ بم گرانے جا رہی ہے۔ ایڈجسٹمنٹ، اخراجات میں کٹوتیوں اور ٹیکس چھوٹ میں کمی کی وجہ سے بے روزگاری اور افراط زر میں اضافہ ہوگا۔ عوام کو آگے مزید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑے گا۔ پاکستان آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کیوں چل رہا ہے؟ 1/2 pic.twitter.com/yO9Eorq0da
Advertisement— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) December 3, 2021
ان کا مزید کہنا ہےکہ پی ٹی آئی ایم ایف کی حکومت 600 ارب روپے کا منی بجٹ بم گرانے جا رہی ہے۔ ایڈجسٹمنٹ، اخراجات میں کٹوتیوں اور ٹیکس چھوٹ میں کمی کی وجہ سے بے روزگاری اور افراط زر میں اضافہ ہوگا۔
شیری رحمان نے مزید کہاکہ عوام کو آگے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کیوں چل رہا ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
