Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا اور خطہ غیر مستحکم افغانستان برداشت نہیں کر سکتا، آرمی چیف

Now Reading:

دنیا اور خطہ غیر مستحکم افغانستان برداشت نہیں کر سکتا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا اور خطہ غیر مستحکم افغانستان برداشت نہیں کر سکتا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی خصوصی نمائندے برائے افغانستان مسٹر تھامس ویسٹ کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے  مطابق ملاقات میں افغانستان کی حالیہ سیکیورٹی صورتحال، اسی حوالے سے دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے 17ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت پر امریکی نمائندہ خصوصی کا شکریہ ادا کیا جبکہ امریکی نمائندہ خصوصی نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں تھامس ویسٹ نے موثر پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کی خصوصی کوششوں پر پاکستان کی تعریف کی جبکہ امریکی نمائندے نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کی کوششوں پر بھی پاکستان کو سراہا۔

Advertisement

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا کہ دنیا اور خطہ غیر مستحکم افغانستان برداشت نہیں کر سکتا، افغانستان میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کو ٹالنے کے لیے عالمی ہم آہنگی و کوششیں انتہائی ضروری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر