
اودبلاؤ یا اوٹر بظاہر ایک بے ضرر جانور ہے لیکن اپنے تیزدانتوں سے یہ حملہ کرسکتی ہیں۔ ایسےہی ایک واقعے میں اودبلاؤ نے مل کر ایک شخص پر حملے کئے اور اس نے مشکل سے اپنی جان بچائی۔
اگرچہ یہ واقعہ 30 نومبر کو پیش آیا ہے لیکن اب منظرِ عام پر آیا ہے۔ گراہم جارج اسپینسر سنگاپور کے نباتاتی باغ میں بیٹھے تھے کہ ان پر اودبلاؤ نے حملہ کردیا اور اس شخص کی انگلیوں ، پنڈلیوں اور کولہے پر 20 جگہ کاٹا۔ یہاں تکہ گراہم کو یقین ہوگیا کہ اب وہ زندہ نہیں بچ سکیں گے۔
گراہم کے مطابق وہ صبح چھ بج کر چالیس منٹ پر اپنے دوست کے ساتھ واک پر تھے کہ ایک جگہ رکنے پر اودبلاؤ نے ان پر حملہ کردیا۔ انہوں نے دیکھاکہ لگ بھگ 20 اودبلاؤ ان سے صرف چار میٹر کی دوری پر تھیں۔ پانچ ماہ کے واک کے دوران پہلی مرتبہ انہوں نے پارک میں یہ جانور دیکھے تھے۔
خاموشی سے چلتی ہوئی اودبلاؤ نے پہلے ایک شخص کو کاٹنے کی کوشش کی جو وہاں دوڑتے ہوئے گزرگیا۔ پیچھے موجود گراہم کو جب ان جانوروں کو دیکھا تو وہ اسے وہی انسان سمجھے ۔ اس سے پہلے وہ چوکنا ہوتے انہیں اپنے ٹخنے پر تیز دانت محسوس ہوئےاور وہ منہ کے بل گرپڑے۔ ا سکےبعد جانوروں نے انہیں کاٹنا شروع کردیا اور ران، پیر، کولہے اور انگلی پر دانت گڑا دیئے۔
ان کے چیختے ہوئے دوست نے سب جانوروں کو بھگایا ۔ اس کےبعد 10 منٹ کے اندر چوکیدار وہاں پہنچے جنہوں نے گراہم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال پہنچایا۔ ہسپتال پہنچ کر ڈاکٹروں نے ان کے گہرے زخموں پر کئی ٹانکیں بھی لگائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News