Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ بھی چائے شوق سے پیتے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے

Now Reading:

کیا آپ بھی چائے شوق سے پیتے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے

ایک نئی تحقیق میں چائے پینے کو ایک مفید عادت قرار دیا گیا ہے۔

اس تحقیق کے مطابق چائے یا کافی پینے کی عادت فالج اوردماغی انحطاط کے مرض جیسے ڈیمینشیا کے خدشے کو کئی گناہ کم سکتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ طبی تحقیق چین میں کی گئی ہے۔

اس تحقیق میں 50 سے 74 برس کے افراد کو شامل کیا گیا تھا تاہم اس میں چائے کے ساتھ کے کافی پینے سے جسم پر ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا تھا جس کے مطابق کافی پینا بھی ڈیمینشیا کے خطرے کم کرتا ہے۔

تیان جن میڈیکل یونیورسٹی کی اس تحقیق میں یوکے بائیو بینک کے 3 لاکھ 65 ہزار سے زیادہ افراد کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔ یہ تحقیق 2006 سے  2010 تک جاری رہی تاہم ان تمام شرکاء کی مانیٹرنگ 2020 تک کی گئی۔

واضح رہے کہ اس تحقیق میں شامل شرکاء نے چائے اور کافی کے استعمال کو از خود رپورٹ کیا اوراس مدت کے دوران 5079 افراد ڈیمینشیا اور10 ہزار53 کوکم از کم ایک بار فالج کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement

اس طویل مدتی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ روازانہ 2 سے 3 کپ کافی یا 3 سے  5 کپ چائے یا 4 سے 6  کپ چائے اور کافی پینا فالج یا ڈٰیمینشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ کئی گناہ کم کردیتا ہے بہ نسبت ان لوگوں کے جو ان مشروبات کااستعمال نہیں کرتے۔

تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو روزانہ 2 سے  3 کپ چائے اور کافی پیتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ 32 فیصد اور ڈیمینشیا کا خطرہ 28 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

محققین کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اگر معتدل مقدار میں کافی اور چائے کا استعمال ایک ساتھ یا الگ الگ بھی جاری رکھا جائے تو یہ فالج اور ڈیمینشیا کے خطرے کم کر دیتا ہے۔

واضح رہے کہ اس تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے پلوس میڈیسین میں شائع کئےگئے ہیں۔

تحقیق کے مطابق چائے اور کافی میں پایا جانے والا ایک اہم جز کیفین مرکزی اعصابی نظام کو حرکت میں لاکر ایڈی نوسین نامی کیمیکل کے اثرات کو روک دیتا ہے جو کہ اطاقی فائبرلیشن کا باعث بنتا ہے۔

اطاقی فائبرلیشن دل کی دھڑکن کا سب زیادہ پایا جانے والا مرض ہے جس میں دل کی رفتار بہت تیز ہوجاتی ہے اور اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو فالج بھی ہوسکتا ہے۔

Advertisement

چائے اور کافی کے لئے یہ عام رجحان پایا جاتا ہے کہ کیفین سے دل کے امراض جنم لیتے ہیں لیکن تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چائے اور کافی ان امراض کی روک تھام میں مدد فراہم کرتی ہے، جس کی وجہ ان میں پائے جانے والے اینٹی آکسائیڈینٹس ایڈی نوسین کی روک تھام میں معاونت کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر