Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے گردوارہ دربار صاحب واقعے پر بھارت کا منفی پراپیگنڈا مسترد کر دیا

Now Reading:

پاکستان نے گردوارہ دربار صاحب واقعے پر بھارت کا منفی پراپیگنڈا مسترد کر دیا
افغانستان میں زلزلے

پاکستان نے کرتارپور میں سکھوں کے مذہبی مقام گُردوارہ دربار صاحب پر ہونے والے واقعے پر بھارتی واویلے اور منفی پراپیگنڈے کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی گُردوارے پر پیش آئے واقعے پر منفی مہم انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

واقعے پر منفی مہم کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کیا گیا ہے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے کئے گئے شور شرابے کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی سفارتکار کو پراپیگنڈے پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقلیتی برادری کےحقوق اور مذہبی مقامات کے تقدس کا خیال رکھتا ہے۔

Advertisement

دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے لیے غیر محفوظ اور بدنام ترین بھارت کو اقلیتوں کے حقوق کی بات کرنا زیب نہیں دیتا۔

معاملہ کیا ہے؟

کرتار پور میں واقع سکھ برادری کے مذہبی مقام گُردوارہ دربار صاحب پر ایک خاتون نے بنا سر ڈھانپے ماڈلنگ کے انداز میں کچھ تصاویر بنوائیں۔ جنہیں ایک بھارتی صحافی نے سکھوں کے مذبی مقام کی توہین قرار دیا۔

معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا، جبکہ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس پر تنقید کی۔

بعد ازاں جس فیشن برانڈ پر ماڈلنگ شوٹ کے انعقاد کا الزام لگایا گیا تھا، اس کی جانب سے بھی تردید سامنے آئی اور کہا گیا کہ مذکورہ خاتون کا فیشن برانڈ سے کوئی تعلق نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر