بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے مہنگا اور نیا پاکستان مسترد کردیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے پر بات چیت کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری اور فیصل کریم کنڈی کے درمیان خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں جیالے امیدوار کی کامیابی پر کارکنان اور تنظیم کے لئے شاباش کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میئر کے انتخابات میں بھی جیالے اچھا پرفارم کریں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا کے انتخابات میں پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ، خیبرپختونخوا کے عوام نے مہنگا اور نیا پاکستان مسترد کردیا۔
واضح رہے کہ بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
