Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد پولیس کا نیو ائیر سیکیورٹی پلان جاری

Now Reading:

اسلام آباد پولیس کا نیو ائیر سیکیورٹی پلان جاری

اسلام آباد پولیس نے نیو ائیر سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر 1000 سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، اسلام آباد پولیس نے سال نو کے موقع پر سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی جی محمد احسن یونس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سال نو کے موقع پر سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، شہر کی مختلف شاہراہوں پر پولیس کے خصوصی سکواڈز تعینات کیے جائیں گے۔

 محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی اہم مارکیٹوں، پبلک مقامات پر بھی اسپیشل پولیس ٹیمیں تعینات ہوں گی، کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئیک ریسپانس فورس الرٹ رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی اہم شاہراﺅں پر پٹرولنگ کے دستے تعینات ہوں گے، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر جان لیوا کرتب دیکھانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، ون ویلنگ، کار سکیٹنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، کسی بھی فرد کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، امن و امان کو برقرار رکھنے میں پولیس ساتھ دے کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کے مطابق ہلڑ بازی، پبلک مقامات پر خواتین اور فیمیلیز کے ساتھ ناشائستہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا، خوشیاں منانے کے دوران ناشائستہ رویہ اور قانون شکنی سے گریز کریں، اسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے لئے ہر موقع پر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر