
کراچی میں ویسٹ پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا کہنا ہے کہ ملزم سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد ہوئی ہیں، ایس ایچ او پیر آباد نے دوران چیکنگ ملزم شیردل ولد گلباز کو گرفتار کیا۔
ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز نے بتایا کہ ملزم کے زیرِ استعمال ایک موٹرسائیکل اور ملزم کی نشاندہی پر دوسری موٹرسائیکل برآمد ہوئی، موٹرسائیکل نمبری کے جی یو 5563 کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 497/2021 تھانہ ناظم آباد میں درج ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق کے او پی 0875 کی سرقیدگی کی درخواست تھانہ اورنگی میں داخل ہے، ملزم نے موٹر سائیکل چوری کر کے اس کا سامان کھول کر فروخت کرنے کا انکشاف بھی کیا ہے۔
یاد رہے کہ ملزم کو زید تفتیش کے لئے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News