
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کے ساتھ نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں ٹریننگ کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ٹینس کورٹ میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ ٹینس کی ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
اعصام الحق نے ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ کورٹ کو عزت دینے اور پری سیزن ٹریننگ کا آغاز کرنے کے لیے ثانیہ مرزا کا شکریہ۔
اعصام الحق نے لکھا کہ آج کورٹ میں بہت تفریحی اور مزا حیہ گفتگو ہوئی۔
انہوں نے اپنی آخری اسٹوری میں ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ہوم کورٹس میں ان کے ساتھ ٹریننگ سیشن کا آغاز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب ثانیہ مرزا نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ٹریننگ سیشن کے لیے اعصام الحق کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News