Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا

Now Reading:

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے نادرا اور پاسپورٹ آفس کے افسران سمیت 4 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث اس گروہ  میں شامل افغان باشندوں کو ایئر پورٹ جب  کہ سرکاری افسران کو راولپنڈی سے حراست میں لیا گیا ہے۔

گرفتار افراد میں سے 4 ملزمان کرزئی، شاہ زیب، جاوید گل اور عاطف کا تعلق افغانستان اور 4 کا تعلق پاکستان سے ہے، جن کے نام پرویز،عمیر محمود، یوسف خان اور تنویر الطاف ہیں، جن میں سے دو افراد پاسپورٹ آفس جب کہ دو نادرا کے ملازم بتائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان جعل سازی سے پہلے شناختی کارڈ پھر اس شناختی کارڈ کی بنیاد پر جعلی پاسپورٹ بناتے تھے۔

مذکورہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے تفتیش کا دائر کار وسیع کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی کی ہدایت پر حکام نے پیسے لے کر غیر ملکیوں کو اپنی فیملی ٹری میں شامل کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر