فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان ایک مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ رانا شمیم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا۔
انہوں نے رانا شمیم کے حلف نامے سے متعلق اخبار کی خبربھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نئےانکشافات نےایک بار پھر شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کیا ہے کہ کس طرح وہ ایک مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں۔
Advertisementراناشمیم نے جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے Notarise کرایا،نئےانکشافات نےایک بار پھر شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کیا ہے کہ کس طرح وہ ایک مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں pic.twitter.com/MBPx0V1jpY
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 26, 2021
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ والے پالش لے کر کھڑے ہیں کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا، فواد چوہدری
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹرشہباز گل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی واطن واپسی سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک طنزیہ ٹوئٹ جاری کی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہےکہ نواز شریف پہلے والا نواز شریف نہیں انقلابی بن چکا ہے، آپ اسے باہر بھیجیں گے وہ نہیں جائے گا۔
ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا ہےکہ حواری بولیں گے واہ واہ واہ زبردست ووٹ کو عزت دو واہ میاں صاحب۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ کے اختتام میں لکھا کہ ’کی زندگی اے ایناں دی‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
