
پی اے ایف ہسپتال کے زیرِ اہتمام بریسٹ کینسر آگہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق خاتون اول بیگم ثمینہ علوی اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھیں، مہمان خصوصی کی آمد پر بیگم مریم بابر، صدر پاکستان ائیر فورس ویمن ایسوسی ایشن(پفوا)، نے ان کا استقبال کیا۔
خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہاکہ بریسٹ کینسر کی بیماری میں مبتلا غریب خواتین کی مدد کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔
Monthly self-examination inevitable for protection against breast cancer: @Saminalvi
AdvertisementAddressing a ceremony held at the Pakistan Air Force Hospital on breast cancer, she said the timely diagnosis of breast cancer essential to reduce the death ratio.https://t.co/sc7vsRrOvZ pic.twitter.com/05hh7fl7LU
— Samina Alvi Updates (@SaminaAlviUpdts) December 17, 2021
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق خاتون اول نے ملک کے دوردراز علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپوں کے ذریعے آگاہی پیدا کرنے اور کلینک قائم کرنے میں پی اے ایف کے کردار کو سراہا ۔
اس مو قع پر بیگم مریم بابر نے کہاکہ پاک فضائیہ خواتین میں اس بیماری کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لئے حکومت کی بھرپور مدد کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاک فضائیہ نے شور کوٹ، جیکب آباد اور میانوالی میں اس مرض کے علاج کے لئے جدید ترین کلینک قائم کئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News