Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونامی کچھ دیر کے لیے آتی ہے اس کا وقت پورا ہوچکا ہے، خواجہ سعد رفیق

Now Reading:

سونامی کچھ دیر کے لیے آتی ہے اس کا وقت پورا ہوچکا ہے، خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سونامی کچھ دیر کے لیے آتی ہے اس کا وقت پورا ہوچکا ہے۔ 

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کی سیاسی تقسیم شروع ہو گئی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے پنجاب کے تمام ضمنی الیکشن جیتے ہیں۔ خیبر پختوانخواہ میں ان کا دھڑن تختہ ہو گیا۔ پنجاب میں لوگ کام کو ووٹ دیں گے۔ حکومت پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے گی۔

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت

Advertisement

احتساب عدالت لاہور میں پراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت ہوئی جس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے۔ پیراگون ہاؤسنگ کی متاثرہ خاتون اور نیب کی گواہ شگفتہ کے بیان پر خواجہ سلمان کے وکیل نے جرح کی۔

گواہ شگفتہ نے عدالت کو بتایا کہ مجھے پلاٹ ملا لیکن وہ نہیں ملا جو بتایا گیا تھا جس پر احتساب عدالت نے مزید گواہوں کے بیان کے لیے سماعت12 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پیش نہ ہونے والے چارگواہان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

گواہان میں انورحسین، محمد اعجاز، منورحسین، وقاص مقصود شامل ہیں۔ عدالت نے چاروں گواہان کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کر رکھا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر