ملکی صحافت کے شعبے میں سب سے معتبر ’آگاہی ایوارڈز‘ کی نویں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 70 صحافیوں کو ان کے بہترین کام پر انعامات سے نوازا گیا۔
اسلام آباد میں نویں سالانہ آگاہی ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا، ایوارڈز کے لیے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 3000 سے زیادہ صحافیوں نے 70 سے زیادہ مختلف شعبوں میں اپنا کام پیش کیا تھا۔ صحافیوں کے کام کا طے شدہ معیار پر جائزہ لینے کے لئے قومی اور بین الاقوامی ماہرین کی جیوری تشکیل دی گئی تھی۔
آگاہی ایوارڈز 2021 میں موجودہ گمراہ کن معلومات کے ڈیجیٹل دور میں صحافیوں کے اخلاقیات اور پیشہ ورانہ طرز عمل کو تسلیم کیا گیا ہے۔
آگاہی ایوارڈز کے انعامات کو تین واضح شعبوں میں تقسیم کیا گیا، جو عوام ، آگاہی کے بانیان اور جیوری کا انتخاب تھے۔ رواں برس کے آگاہی ایوارڈز میں لوگوں کی پہچان اور پبلک پالیسی کی تشکیل کے نئے ایوارڈ بھی متعارف کرائے۔
بول نیوز کی ڈاکٹر فضا بازی لے گئی
بول نیوز کی فضا اکبر 2021 میں حالات حاضرہ کے پروگرام کی بہترین خاتون اینکر قرار پائیں، حالات حاضرہ کے پروگرام کے بہترین مرد اینکر معروف صحافی مبشر زیدی رہے۔
2021 میں بہترین نیوز چینل اے آر وائی قرار پایا، مطیع اللہ جان کو صحافت میں جرات ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 2021 کے بہترین نیوز مینیجر کا آگاہی ایوارڈ مرزا مسعود بیگ اور 2021 کے بہترین تحقیقاتی صحافی کا آگاہی ایوارڈ سہیل رشید کے نام رہا۔
احتشام خان، مدثر شاہ، عمر قریشی، محمد وسیم، سمیرا اشرف راجپوت، جہانگیر ناصر، ایمن محمود شبینہ فراز، سارہ عتیق، زین الدین ، سجاد اظہر، مطاہر خان، ندا صدیقی، حماد سرفراز، کومل محمود، سید سبط حسن رضوی، سید شعیب شاہرام اور نبیل طاہر سمیت 60 سے زائد صحافیوں کو مختلف شعبوں میں بہترین کام کرنے پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔
تقریب سے خطاب کے دوران آگاہی ایوارڈز کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو افسر عامر جہانگیر نے کہا، آگاہی ایوارڈز کا مقصد پاکستان میں حقیقت پر مبنی، معلومات سے بھر پور رپورٹنگ اور تحقیقاتی صحافت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اس موقع پر آگاہی ایوارڈز کے شریک بانی پُریش چوہدری نے کہا کہ آگاہی ایوارڈز 2021 حاصل کرنے والوں میں سے منتخب انعام یافتگان کے لئے ‘کلام سینٹر آف ٹرسٹنگ سوسائیٹیز’ نے ایک پروگرام وضح کیا ہے جس کا مقصد معاشرے میں ہمارے تعلیمی اور اساتذہ کے نیٹ ورک میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔
آگاہی ایوارڈ کا پس منظر
اگاہی ایوارڈز ایک سالانہ تقریب ہے جو صحافت میں بہترین کارکردگی کے اعزاز میں منعقد کی جاتی ہے۔ جس میں ملک بھر میں صحافیوں کی جرات، لگن اور صحافت میں نمایاں اور شاندار کردار کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ ان انعامات کو حاصل کرنے والوں نے سیاسی اور معاشی دباؤ کے سامنے اور میڈیا پر عوام کے اعتماد کو بحال رکھتے ہوئے شاندار کام سر انجام دیئے جن کا ملک بھر میں لوگوں کی زندگیوں پر اثر ڈالا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News