Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کے جی ایم کمرشل عہدے سے مستعفی

Now Reading:

پی سی بی کے جی ایم کمرشل عہدے سے مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جی ایم کمرشل عمران احمد مستعفی ہوگئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق عمران احمد بورڈ میں 2 عہدوں پر کام کر رہے تھے ، ان کے پاس ہیڈ پی ایس ایل پلیئرز ایکوزیشن کی ذمہ داریاں بھی تھیں۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق عمران احمد خان نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، وہ دسمبر میں اپنی ذمہ داریاں مکمل کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے لیے معاملات کو ایک دو دن میں حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ لاہور میں ہی کرانے اور پہلا مرحلہ 27 جنوری سے  شروع ہوگا۔

پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لیگ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ 28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گی۔

Advertisement

کوالیفائر 23 فروری جبکہ پہلا اور دوسرا ایلیمنٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے لیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کی سہ پہر 3 بجے لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی۔

آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پلاٹینم کٹیگری جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر