کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آج ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے، آج مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی کی لہر 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔
دھند میں کمی، موٹروے ایم ون ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا
دھند میں کمی کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکی تک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
موٹر وے پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں، سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
دھند کیا ہے؟
اسموگ، فوگ ، دھند دراصل دھویں سے ماخوذ ایک اصطلاح ہے، یہ ایک فضائی آلودگی ہے، جو انسان کی دیکھنے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے۔
ماہرین کے مطابق موسم گرما جانے کے ساتھ ہی جب دھند بنتی ہے تو یہ فضا میں پہلے سے موجود آلودگی کے ساتھ مل کر اسموگ بنا دیتی ہے۔
اس دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ، میتھین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسے زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں۔
متعلقہ خبر؛ کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان
ماہرین کا کہنا ہے جب ہوا نہیں چلتی اور درجہ حرارت میں کمی یا دیگر موسمی تبدیلی واقع ہوتی ہے توآلودگی فضا میں اوپرنہیں جاتی بلکہ زمین کے قریب ہی ایک تہہ بن جاتی ہے اور ان وجوہات کے نتیجے میں یہ غیر معمولی آلودگی کئی کئی دن تک شہرمیں برقرار رہ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
