Advertisement
Advertisement
Advertisement

قائداعظم نے جدوجہد سے ہمیں آزاد مملکت کا تحفہ دیا، یوسف رضا گیلانی

Now Reading:

قائداعظم نے جدوجہد سے ہمیں آزاد مملکت کا تحفہ دیا، یوسف رضا گیلانی

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے جدوجہد سے ہمیں آزاد مملکت کا تحفہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے کرسمس اور بانی پاکستان کی سالگرہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بحثیت مسلمان ہم اللہ تعالیٰ کے عظیم پیغمبر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا احترام کرتے ہیں، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دنیا میں امن، محبت، بھائی چارے اور انسانیت کے احترام کی علامت کے طور پر بھیجا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی انتھک محنت اور جدوجہد سے ہمیں آزاد مملکت کا تحفہ دیا، قائد اعظم نے رنگ و نسل، مذہبی، لسانی اور کسی تفریق کے بغیر تمام شہریوں کو زندگی گزارنے کے لئے پاکستان کا تحفہ دیا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے بانی پاکستان کے افکار پر چلنا ہوگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کے تہوار کا باقاعدہ گزشتہ رات گرجا گھروں میں منعقدہ خصوصی دعائیہ تقریبات سے ہوا۔ صبح ہوتے ہی مسیحی برادری اپنے پیاروں، عزیزوں اور اقارب کو مبارک باد دے رہے ہیں اور روایتی انداز میں تحفے تحائف کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔

مسیحی برادری نے اپنے گھروں، محلوں اور عبادت گاہوں کو خصوصی برقی قمقموں، کرسمس ٹریز اور ڈیوڈ اسٹارز سے سجا رکھا ہے۔

دوسری جانب ملک میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر