
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی سرکار کو فرعون سے تشبیہ دے دی۔
فاروق عبداللہ نے کہا کشمیر کی وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف سخت لاوا پک رہا ہے، مودی سرکار نے مسلمانوں پر مظالم کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار فرعون بن کر بھارتی مسلمانوں پر بنی اسرائیل کی طرح مظالم ڈھا رہی ہے۔
مجھے یقین ہے کہ فرعون کی فرعونیت کو نیست و نابود کرنے کے لئے ایک اور موسیٰ جلد پیدا ہو گا جو بھارتی مسلمانوں کے لئے نجات دہندہ بن کر آئے گا۔
بھارتی نشریاتی ادارے کو نم آنکھوں سے انٹرویو دیتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ ظلم کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ گزشتہ سال کشمیر میں آرٹیکل 370 ختم کیا گیا اور کہا گیا کہ کشمیر کی بگڑی ہوئی صورتحال اس آرٹیکل کی وجہ سے تھی۔
لیکن اس آرٹیکل کو ختم کئے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے کشمیر اب پہلے سے زیادہ ظلم کی آگ میں دہک رہا ہے۔
اب کشمیر کے وہ علاقے جو پر امن تھے ان میں بھی حالات کشیدہ ہو چکے ہیں ان کا ذمہ دار کون ہے وہ آرٹیکل یا اس کو ہٹانے والی مودی سرکار کی ناکام پالیسی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News