 
                                                                              پاکستان کی طرح دنیا بھر کے بیوٹی پارلروں میں چہرے پر بوٹوکس کے ٹیکے لگوانے کا عام رحجان ہے۔ اب اس کا ایک اور فائدہ بھی سامنے آیا ہے کہ بوٹوکس انجیکشن سے ڈپریشن اور یاسیت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
بوٹیولینم ایک طرح کا زہریلا مرکب ہوتا ہے جو چہرے کے عضلات میں ٹیکوں کی صورت میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس سے چہرے کی جلد ہموار کرنے کے علاوہ، جھریوں میں کمی، اور دردِ سر یعنی میگرین میں کمی بھی ممکن ہوتی ہے۔ تاہم اب جرمنی اور امریکا کے ماہرین نے ایک دو نہیں بلکہ چالیس ہزار افراد کے ردِ عمل کے بعد کہا ہے کہ اگر سر کے علاوہ چہرے کے دیگر مقامات پر بوٹوکس کے ٹیکے لگائے جائیں تو اس سے اینزائٹی، ذہنی تناؤ اور ڈپریشن میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔
لیکن ضروری ہے کہ بوٹوکس کے ٹیکے ان مقامات پر لگائے جائیں جن سے فوائد سامنے آئے ہیں جسےماہرین نے مثبت سائیڈ افیکٹس قرار دیا ہے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ بوٹوکس کو چہرے، پیشانی، چہرے کے اوپر اور نیچے اور گردن کی اطراف پر لگایا جائے ۔ واضح رہے کہ بیوٹیشن حضرات مختلف مقاصد کے لیے ٹیکوں کو چہرے کے مختلف حصوں پر لگاتے ہیں۔
اس طرح یہ بات سامنے آئی ہے کہ بوٹوکس کے ٹیکے اگر درست جگہ پر لگائے جائیں تو اس سے ڈٌپریشن خطرہ 22 سے 75 فیصد تک کم ہوسکتا ہے اور اسی طرح ڈپریشن میں بھی نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔
تاہم ماہرین نے اسے باقاعدہ تھراپی قرار دینے سے قبل مزید تحقیق اور طبی معیارات پر زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 