Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی دیانتدار قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

وزیراعظم کی دیانتدار قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دیانتدار قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے، حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے، 3 برس کے دوران کرپشن کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہ آنا تحریک انصاف کی حکومت کا کریڈٹ ہے۔

انکا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار شفافیت کی نئی مثال قائم کی ہے، اب کوئی قومی وسائل میں خیانت کی جرأت نہیں کرسکتا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق ادوار میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے، منصوبوں میں کک بیکس اور کمیشن کھائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں کرپشن کے مینار کھڑے کرکے اربوں کی لوٹ مار کی گئی، ہر روز کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آتا تھا، قوم کرپشن کی ہوشربا داستانیں آج تک نہیں بھولی، ہماری حکومت کے دور میں کرپٹ افراد کو نکیل ڈالی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر