Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کو متاثر کرنے والے 2021 کے اہم ترین واقعات

Now Reading:

دنیا کو متاثر کرنے والے 2021 کے اہم ترین واقعات

سال 2021 گزشتہ سال کی نسبت مختلف جذبات سے لبریز تھا۔ ایک طرف جہاں نسل انسانی کی ترقی نے دو قدم آگے بڑھائے، تو دوسری جانب کچھ واقعات نے ہمیں اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند کر دیا۔

2021 کی سب سے بڑی خبروں میں دنیا کی قدیم ترین جمہوریت میں امید کی واپسی اور دنیا کی سب سے تباہ حال قوموں میں سے ایک میں اس کا غائب ہونا شامل ہے۔

یہ بھی دھیان میں رکھنا چاہئیے کہ گزشتہ سال جنم لینے والی عالمی وبا کووڈ 19 نے کئی اشکال اور مزید مہلک اقسام کے ساتھ دوبارہ سر اٹھایا۔

سیاست، سائنس اور خلائی ٹیکنالوجی کی دنیا سے لے کر قدرتی آفات اور بغاوتوں تک، یہ وہ کہانیاں تھیں جنہوں نے دنیا کو متاثر کیا بلکہ مستقبل قریب میں ہونے والی پیش رفت پر بھی نقش چھوڑے ہیں۔

تو چلئے سال 2021 کی سب سے بڑی چند اہم خبروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

Advertisement

6 جنوری: یو ایس کیپیٹل پر دھاوا

A visual timeline on how the attack on Capitol Hill unfolded - ABC News

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی صدارتی انتخابات 2020 میں ان کی موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کے ہاتھوں شکست کے بعد امریکی دارالحکومت میں کیپیٹل ہل کا محاصرہ کر لیا تھا۔

The Battle of Capitol Hill | RAND

حملے کے وقت انتخابات کے نتائج کی توثیق کے لیے کیپیٹل کے اندر کانگریس کا مشترکہ اجلاس جاری تھا۔ فسادیوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا، دفاتر میں لوٹ مار کی اور کیپیٹل میں توڑ پھوڑ کی۔

اس حملے میں افسر برائن سکنک سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے کیپٹل کے محاصرے کو “ڈومیسٹک ٹیرر ازم” قرار دیا۔

Advertisement

Justice Department warns of national security fallout from Capitol Hill insurrection - POLITICO

رپورٹ کے مطابق ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو ٹرمپ نے ترغیب دی تھی، جس کے لیے ایوان نمائندگان نے ان کا مواخذہ کیا تھا۔ اگرچہ ٹرمپ کو سینیٹ نے بری کر دیا، لیکن وہ پہلے امریکی صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا گیا۔

20  جنوری: جو بائیڈن امریکی صدر، کملا ہیرس نائب صدر مقرر

Walz, Flanagan endorse Biden-Harris presidential ticket | Duluth News Tribune

ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جوزف روبینیٹ بائیڈن المعروف جو بائیڈن نے نومبر 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی، جو امریکی تاریخ کے سب سے متنازع انتخابات میں سے ایک تھے۔ انہوں نے 20 جنوری 2021 کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

Democracy's day': Joe Biden sworn in as US president | Politics News | Al Jazeera

Advertisement

اس تقریب میں، انتخابات کے دوران بائیڈن کی رننگ ساتھی، کملا ہیرس نے پہلی خاتون، پہلی سیاہ فام امریکی، اور امریکہ کی پہلی جنوبی ایشیائی امریکی نائب صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔

MADAM VICE-PRESIDENT Kamala Harris receives A “No. 49 'Madam VP” GOLDEN STATE Warriors jersey ahead of inauguration | MyBoySay

گلوکارہ لیڈی گاگا اور جینیفر لوپیز نے افتتاحی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، لیکن اس دن کی اسٹار نیشنل یوتھ پوئٹ انعام یافتہ امندا گورمین تھیں، جن کی متاثر کن نظم The Hill We Climb  نے دنیا بھر میں ہیڈلائنز بنائیں۔

Watch, read text of Amanda Gorman's inauguration poem 'The Hill We Climb' - oregonlive.com

ہیرس نائب صدر بننے سے پہلے کیلیفورنیا سے امریکی سینیٹر رہ چکی ہیں۔ وہ سان فرانسسکو کی ڈسٹرکٹ اٹارنی اور کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل بھی تھیں۔

دریں اثنا، بائیڈن 2008 سے 2016 تک اوباما کے دور میں نائب صدر رہ چکے ہیں۔

Advertisement

یکم فروری: میانمار میں بغاوت

Myanmar's Coup: The Aftershocks | Council on Foreign Relations

فروری کے آغاز میں ایک ڈرامائی اقدام نے دنیا اور میانمار کے لوگوں کو اچانک حیران کر دیا۔

طاقتور فوج، جسے Tatmadaw کے نام سے جانا جاتا ہے، نے یکم فروری کی صبح بغاوت کرتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیائی ملک میانمار پر قبضہ کر لیا۔

Myanmar coup has no constitutional basis | East Asia Forum

ملٹری حکومت جونٹا نے 2020 کے عام انتخابات، جو آنگ سان سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (NLD) پارٹی نے بھاری اکثریت سے جیتے تھے، کو غلط قرار دیا تھا۔

Advertisement

Southeast Asia rebuffs U.S. sanctions on Myanmar, giving generals a lifeline | The Japan Times

 Tatmadaw کے سربراہ، سینئر جنرل من آنگ ہلینگ نے ایک سال کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد ممکنہ طور پر وہ خود کو وزیر اعظم نامزد کریں گے۔

صدر ون مائینٹ اور سوچی سمیت کئی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام کو جونٹا نے حراست میں لے لیا۔ اس کے بعد مظاہرے ہوئے، لیکن فوجی کریک ڈاؤن ظالمانہ تھا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

Join hands' with the army for democracy, urges Myanmar coup leader | Business Standard News

سوچی کو چھ  دسمبر فوج کی طرف سے تقریباً درجن بھر الزامات کے ساتھ دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔

24 فروری: COVAX کے ویکسین شیئرنگ پروگرام کا آغاز

Advertisement

Ghana becomes recipient of historic first shipment of COVAX vaccines

COVAX نامی عالمی ویکسینیشن مہم جس کا مقصد دنیا بھر میں ویکسین کی مساوی تقسیم ہے، کا آغاز گھانا کو ایسٹرا زینیکا ویکسین کی چھ لاکھ خوراکوں کی ترسیل سے ہوا۔

کوویکس پروگرام کو  Gavi، ویکسین الائنس، کولیشن فار ایپیڈیمک پری پئیرڈنس انوویشنز  (CEPI)، WHO، اور کلیدی ڈیلیوری پارٹنر یونیسیف نے مربوط کیا ہے۔

Pakistan receives first tranche of 1.2m AstraZeneca vaccines under COVAX | Pakistan – Gulf News

یہ پروگرام تحقیق کو سپورٹ کرتا ہے، قیمتوں پر بات چیت کرتا ہے اور تمام شریک ممالک کے لیے ویکسین تک مساوی رسائی کو یقینی بناتا ہے۔ COVAX کا مقصد 2021 کے آخر تک 2 بلین خوراکیں فراہم کرنا ہے۔

11 مارچ: پہلے ڈیجیٹل NFT پر مبنی آرٹ ورک کی نیلامی

Advertisement

8 Most Expensive NFT Artifacts Sold for Millions of Dollars - Arover

ایوری ڈیز: دی فرسٹ 5000 ڈیز نامی NFT پر مبنی آرٹ ورک، بیپل نامی امریکی فنکار جن کا اصل نام مائیک وِنکیل مین ہے، نے کرسٹیز میں 69 ملین امریکی ڈالر میں نیلام کیا۔

یہ ڈیجیٹل آرٹ ورک کی دنیا میں اب تک کی سب سے زیادہ قیمت پر ہونے والی نیلامی تھی، اور یہ نیلام گھر کی طرف سے فروخت کیا جانے والا پہلا خالصتاً NFT پر مبنی آرٹ تھا۔

The Launch of the NFT Fine Art Movement: Beeple's "Everydays: The First 5000 Days"​ nets $69 million. "I'm going to Disneyland"​

کرسٹیز کے مطابق، آرٹ ورک کی فروخت نے بیپل کو “ٹاپ تھری سب سے مہنگے زندہ فنکاروں” کی فہرست میں شامل کردیا۔

اس این ایف ٹی کے مالک میٹاکوون، بعد میں ایک ہندوستانی NFT  کلکٹر اور بلاک چین کاروباری وگنیش سندریسن کے طور پر سامنے آئے۔

Advertisement

23 تا 29  مارچ: کارگو جہاز کا نہر سوئز میں پھنسنا

Egypt to seek $1 billion in damages over Suez Canal blockage | Daily Sabah

ایور گیون نامی 400 میٹر لمبا کارگو جہاز 23 مارچ کو تیز ہواؤں کی وجہ سے تنگ نہر سوئز میں ٹیڑھا ہوکر پھنس گیا۔

جہاز چھ دن تک پھنسا رہا، جس کی وجہ سے نہر کے دونوں سروں پر 400 سے زیادہ جہازوں کا “ٹریفک جام” ہوا۔

Massive container ship runs aground in Suez Canal, creating traffic jam - CNN

اس رکاوٹ کا بین الاقوامی تجارت پر بدترین اثر پڑا۔ Lloyd’s List  کے مطابق، رکاوٹ کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر 9.6 بلین امریکی ڈالر کی تجارت کا نقصان ہورہا تھا۔

Advertisement

جہاز کے پھنسے ہوئے ہر دن کے لیے نہر سوئز کو 14-15 ملین امریکی ڈالر کی آمدنی کا نقصان ہوا۔ جرمن انشورنس کمپنی الیانز نے اندازہ لگایا کہ رکاوٹ نے عالمی سالانہ ترقی کو 0.2 سے 0.4 فیصد پوائنٹس تک کم کیا۔

Suez Canal suspends traffic as ship stuck like 'beached whale' | Gallery News | Al Jazeera

Ever Given  کو مصری حکام نے قبضے میں لے لیا تھا اور اسے تین ماہ بعد مالکان اور بیمہ کنندگان کے ساتھ معاوضے کے معاہدے کے بعد جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

9  اپریل: پرنس فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا کا انتقال

Britain's Prince Philip dead at 99

برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پرنس فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا اپنی 100ویں سالگرہ کے چند ہفتوں بعد ہی ونڈسر کیسل، ونڈسر، انگلینڈ میں انتقال کر گئے۔

Advertisement

دی ٹیلی گراف کے مطابق، ان کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں موت کی وجہ “بڑھاپے” کو بتایا گیا تھا۔

Prince Philip Funeral: Meaning of Flag on Coffin of Duke of Edinburgh

شہزادہ فلپ اپنی موت کے وقت برطانوی شاہی خاندان کے سب سے پرانے مرد رکن اور برطانوی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے شاہی ساتھی تھے۔

یونان اور ڈنمارک کے شہزادہ اینڈریو اور شہزادی ایلس کے بیٹے پرنس فلپ 10 جون 1921 کو کورفو، یونان میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران رائل نیوی کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ جب جنگ ختم ہوئی تو انہوں نے یونانی اور ڈنمارک دونوں تختوں پر اپنا حق چھوڑ دیا۔

President Ghani mourns the death of 'Duke of Edinburgh' Prince Philip - The Khaama Press News Agency

Advertisement

1947  میں، انہوں نے شہزادی الزبتھ (اب ملکہ الزبتھ  دوئم) سے شادی کی، جن سے بشمول چارلس، پرنس آف ویلز ان کے چار بچے تھے۔

شہزادہ فلپ نے 1952 میں ملکہ الزبتھ دوئم کے تخت پر فائز ہونے کے بعد سے 22 ہزار 220 عوامی مصروفیات میں حصہ لیا اور 2017 میں سرکاری شاہی فرائض سے سبکدوش ہوئے۔

13 جون: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو عہدے سے فارغ

Benjamin Netanyahu Faces Key Day In Bid To Remain Israeli PM

اسرائیل کی پارلیمنٹ کنیسٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں پارٹیوں کے اتحاد کو ملک میں حکومت بنانے کا موقع ملا، جس سے ملک کے سب سے طویل عرصے تک منسب پر فائز رہنے والے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے 12 سالہ دور حکومت کا مؤثر طریقے سے خاتمہ ہوا۔

Benjamin Netanyahu is out of power in Israel. Here's what comes next. - Vox

Advertisement

اتحادی جماعتوں کے درمیان اقتدار کی تقسیم کے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر نفتالی بینیٹ، نیتن یاہو کی جگہ پہلے دو سالوں کے لیے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئے۔

جبکہ یائر لاپید حکومتی مدت کے بقیہ دو سال کے لیے وزیر اعظم بنیں گے۔

Immunity Request Increases Stress on Third Elections - Atlanta Jewish Times

ووٹ نے اسرائیل میں سیاسی غیر یقینی صورتحال کے خاتمے کو بھی یقینی بنایا، جس نے 2019 کے بعد سے چار عبوری انتخابات دیکھے۔

17  جون: چینی خلا باز پہلی بار تیانگونگ خلائی اسٹیشن روانہ

Chinese astronauts enter Tiangong space station for first time – Spaceflight Now

Advertisement

نی ہیشینگ، لیو بومنگ اور تانگ ہونگبو نامی تین چینی خلابازوں کو لانگ مارچایف ٹو راکٹ کے ذریعے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے گوبی صحرا میں تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ کیا گیا۔

Three Decades in the Making, China's Space Station Launches This Week - IEEE Spectrum

جو اُس خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والے ملک کے پہلے اشخاص بن گئے جو چین کی طرف سے زمین سے 380 کلومیٹر اوپر خلا میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ تینوں خلاباز خلائی اسٹیشن کے بنیادی ماڈیول Tianhe میں داخل ہوئے اور زمین پر موجود مبصرین کو فوجی سلامی دی۔

What Does China's New 'Heavenly Palace' in Space Mean for the ISS? | HowStuffWorks

عملے کا یہ مشن چین کا پانچ سالوں میں پہلا اور اس وقت کا سب سے طویل مشن تھا، جو تین ماہ تک جاری رہا۔ اس کے بعد اکتوبر میں عملے کا دوسرا مشن تھا۔

تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہلا طویل مدتی خلائی اسٹیشن ہے جسے چین اپنے پچھلے دو تیانگونگ مشنوں کی کامیابیوں کے بعد تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Advertisement

 23  جولائی تا 8 اگست: 2020 ٹوکیو اولمپکس کا 2021 میں انعقاد

Olympics: Tokyo 2020 Olympics games in pictures - BBC News Pidgin

ٹوکیو میں 2020 کے سمر اولمپکس وبائی امراض کی وجہ سے 24 جولائی سے 9 اگست 2020 کے فریم میں ایک سال کی تاخیر کے بعد منعقد ہوئے۔ یہ تاریخ میں پہلی بار تھا کہ اولمپک گیمز کو دوبارہ شیڈول کیا گیا۔

یہ گیمز ٹورنامنٹ کے دوران COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قواعد و ضوابط کے ایک سیٹ بشمول ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کے تحت منعقد کیے گئے تھے۔

Time to say goodbye: Tokyo 2020 Olympics Closing Ceremony | Daily Sabah

ٹوکیو میں ایمرجنسی کا اعلان ہونے کے باعث مقامات پر کسی تماشائی کو آنے کی اجازت نہیں تھی۔

Advertisement

مذکورہ اولمپکس میں نئے کھیل متعارف کروائے گئے۔ ان میں اسکیٹ بورڈنگ، سرفنگ، اسپورٹ کلائمبنگ، کراٹے، 3×3 باسکٹ بال  اور فری اسٹائل BMX شامل تھے۔

ٹوکیو اولمپکس میں بیس بال اور سافٹ بال نے بھی واپسی کی۔

مخلوط صنفی ٹیم ایونٹس کو کچھ موجودہ کھیلوں میں شامل کیا گیا تھا۔

The surprising source of the Tokyo 2020 Olympic medals - BBC Future

39 طلائی اور کل 113 تمغوں کے ساتھ، امریکہ تمغوں کی تعداد میں سرفہرست رہا اور اس کے بعد عوامی جمہوریہ چین نے 38 سونے سمیت 88 تمغے جیتے۔

تیسرے نمبر پر رہنے والے جاپان نے اولمپکس میں 27 طلائی اور کل 58 تمغوں کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی پیش کی۔

Advertisement

15 اگست: کابل پر طالبان کا قبضہ

The fall of Kabul, the sunset of interventionism for the West? - EU Reporter

طالبان، جو افغانستان کی منتخب حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف طویل جنگ لڑ رہے تھے، صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی دارالحکومت پر قابض ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل کے زوال کے ایک دن بعد، طالبان کی پیش قدمی کے بارے میں واشنگٹن کی واضح انٹیلی جنس ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا، “سچ یہ ہے کہ یہ ہماری توقع سے زیادہ تیزی سے ہوا۔”

Biden presidency teeters on edge of collapse amid Kabul bombings | Daily Sabah

اس کے بعد افغانستان کی مقامی آبادی کے انخلاء کے دلخراش مناظر سامنے آئے۔

Advertisement

Fall of Kabul (2021) - Wikipedia

ایک تصویر جس نے دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی تھی، اس میں بے بس افغانوں کو دکھایا گیا تھا کہ جب وہ ٹیک آف کے دوران امریکی فضائیہ کے C-17 گلوب ماسٹر کے لینڈنگ گیئر کو پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے، جن میں سے کچھ موت کے منہ میں چلے گئے۔

Afghan footballer Zaki Anwari dies in fall from plane at Kabul | Daily Sabah

جب سے طالبان نے اقتدار سنبھالا، خواتین کو مبینہ طور پر لازمی طور پر حجاب پہننے پر مجبور کیا گیا، مردوں کے شانہ بشانہ تعلیم سے روکا کیا گیا اور دیگر پابندیوں کے علاوہ کام سے دور رہنے کو کہا گیا۔

Afghan women's protest abruptly ended by Taliban special forces | Daily Sabah

دریں اثنا، 30 اگست کو امریکی فوج کے 82 ویں ایئر بورن ڈویژن کے میجر جنرل کرس ڈوناہو اس وقت افغانستان چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی بن گئے، جب وہ ملک سے باہر جانے والے آخری C-17  پر سوار ہوئے۔

Advertisement

Last man out of Afghanistan: Two-star general and 30-year Army veteran the final American soldier | Daily Mail Online

اس کے ساتھ ہی دو دہائیوں بعد کابل میں امریکی مشن کا خاتمہ ہوا، جس میں 6,000 امریکیوں اور 100,000 افغانوں کی جانیں گئیں۔

فیس بک فائلوں کا اجراء

Facebook Files: 'Orchestrated' media campaign behind new leaks, alleges company | World News - Hindustan Times

ستمبر میں، وال اسٹریٹ جرنل نے تحقیقاتی رپورٹس کا ایک سلسلہ شائع کیا جسے “دی فیس بک فائلز” کہا جاتا ہے۔

یہ کمپنی کے ایک “وسل بلوور” یعنی مخبر کے ذریعے جاری کردہ دستاویزات پر مبنی انکشافات تھے۔

Advertisement

ان فائلوں میں فیس بک اور اس کے ذیلی اداروں کے خلاف لگائے گئے کچھ انتہائی گھناؤنے الزامات کی تصدیق کی گئی ہے ، جن میں نوعمر لڑکیوں پر منفی اثرات، نفرت انگیز تقریر اور غلط معلومات کا وسیع پیمانے پر پھیلاؤ اور سنسرشپ کے بارے میں ایڈہاک فیصلے شامل ہیں۔

How the Kremlin has weaponized the Facebook files

شاید سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ مذکورہ خطرات اور دیگر انتظامی مسائل اندرونی طور پر سب کو معلوم تھے اور اچھی طرح سے ڈاکیمونٹڈ بھی تھے۔

ڈیٹا سائنس دان اور سابق فیس بک پروڈکٹ مینیجر فرانسس ہوگن نے 16 ستمبر کو “60 منٹس” کے انٹرویو میں اپنی شناخت وِسل بلور کے طور پر ظاہر کی۔

ہوگن نے 5 اکتوبر کو کانگریس کے سامنے گواہی دیتے ہوئے کہا کہ فیس بک کو دنیا بھر کے کمزور گروپوں کو شعوری طور پر نقصان پہنچانے سے روکنے کے لیے ضوابط کی ضرورت ہے۔

The Facebook Whistle-Blower's Testimony and the Tech Giant's Very Bad Week | The New Yorker

Advertisement

کانگریس کے سامنے ایک زیادہ متنازع دوسری پیشی میں، ہوگن نے یکم دسمبر کو ہاؤس انرجی اینڈ کامرس پینل کے سامنے گواہی دی۔

اس کی گواہی اور اس کے بعد قانون سازوں کی طرف سے پوچھ گچھ نے انکشاف کیا کہ ٹیک ریگولیشن کا مسئلہ پارٹی لائنوں میں تیزی سے تقسیم ہے۔

Metaverse Will Usurp the Real World, Ostracize Those Who Aren't Plugged in

اسکینڈل سامنے آنے کے فوراً بعد فیس بک کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر مارک زکر برگ نے بطور کمپنی فیس بک کا نام تبدیل کر کے “میٹا” کردیا۔

 اس کے ساتھ ہی ورچوئل رئیلیٹی پر مبنی ایک بڑے پروجیکٹ “میٹاورس” کا اعلان کیا، جس کے لیے کئی ہزار افراد کو بھرتی کیا گیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر