اومیکرون اساتذہ ، طلبا اور والدین کو کس طرح متاثر کر رہا ہے کوئی نہیں جانتا اور یہ بھی کہ کیا تعلیمی ادارے دوبارہ بند ہو سکتے ہیں۔
برطانیہ کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ ، طلبا اور اساتذہ ایک بار پھر اس خوف میں مبتلا ہیں کہ نئے کم خطرناک ویرئینٹ اومیکرون کا منہ زور پھیلاؤ سے گزشتہ سردی کے دن دوبارہ آ سکتے ہیں۔
برطانیہ میں پروفیشنل کھیلوں کی تمام لیگز کے میچز اومیکرون کے باعث منسوخ کئے جارہے ہیں، اسٹیج ڈرامے اور میوزک کنسرٹ بھی بند ہو چکے ہیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں ریسٹورینٹ اور بار بھی بند کئے جارہے ہیں، مختلف اسپتالوں اور ان کے آئی سی یوز کورونا کے مریضوں سے بھر گئے ہیں۔
شہری اومیکرون کے پھیلنے سے قبل ہی مختلف قسم کی ذہنی پریشانیوں کا شکار ہو چکے ہیں۔
والدین بچوں کی اسکولوں سے واپسی گھر آنے اور ٹی وی یا موبائل اسکرین پر آنکھیں مرکوز کرنے کے خوف سے پریشان ہیں۔
اسکول انتظامیہ والدین کے ساتھ مل کر اومیکرون سے نمٹنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
بچوں کو ابھی سے اسکول میں گہری نگہداشت میں رکھا جا رہا ہے، اور کرسمس کی چھٹیوں تک بچوں کے مابین سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی پر عمل کرایا جا رہا ہے۔
لیکن اومیکرون کے شدت کے ساتھ پھیلاؤ کے خطرے نے اسکول انتظامیہ اور والدین کے اقدامات کو شدید نقصان پہنچانا شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
