Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی کوریا میں کورونا کے وار جاری،اومیکرون کے 9 کیسز رپورٹ

Now Reading:

جنوبی کوریا میں کورونا کے وار جاری،اومیکرون کے 9 کیسز رپورٹ

جنوبی کورونا میں عالمی وباء کورونا کے باعث ریکارڈ 5352 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں، جبکہ اومیکرون کے بھی 9 کیسز مثبت آنے کی اطلاع ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کی ایجنسی کے ڈی سی اے   کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کووڈ سے بچاؤ کی مہم اور پابندیوں کے بعد پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کیسز درج ہوئے ہیں، جبکہ اومیکرون کے 9 کیسز کی رپورٹ نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 14 دن کے دوران کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور 55596 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو بڑی تشویشناک بات ہے۔

جنوبی کوریا کی حکومت سے جمعے سے ملک بھر میں کورونا کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری کر دی تھی ، جس کے مطابق ریستوران ، سینما گھروں اور دیگر تفریح مقامات پر جانے والے افراد کو ویکسینیش سرٹیفیکیٹ لازمی دکھان ہو گا۔ جبکہ سیول میں نجی تقریبات کو بھی صرف چھ افراد تک محدود کر دیا گیا ہے۔

KDCA کے ترجمان کے مطابق کووڈ کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کے داخل ہونے کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، اور اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اور اس وقت 752 کورونا مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل ہیں۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق نائجیریا سے آنے والے تین مسافروں میں اومیکرون وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد اومیکرون سے متاثرہ افراد کی تعداد نو ہو گئی ہے۔۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر