
خسارے میں چلنے والے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے گروپ ایک تا 4 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گروپ 5 تا ڈاریکٹر سطح کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سال بعد اضافہ کیا گیا ہے، تنخواہوں میں اضافے پر پی آئی اے ملازمین نے خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی ایئرلائن ملامین کی تنخواہوں میں آخری بار 2016 میں اضافہ کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین ادارے کا فخر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News