
سال 2022 میں فلم بینوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔
جی ہاں آنے والے سال میں بھارتی شوبز انڈسٹری کی جانب سے 10 میگا بجٹ فلمیں ریلیز کی جائے گی۔
لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ وہ 10 فلمیں آخر کونسی ہیں اور کس موضوع پر مشتمل ہیں۔
نہیں تو چلیے ہم آپ کو آج اس رپورٹ میں بتائیں گے کہ یہ 10 فلمیں ایکشن سے بھر پور ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے آنے والے سال میں بہت پسند کیا جائے گا۔
فلم کے جی ایف 2
بھارتی فلم کے جی ایف 2 ایکشن سے بھر پور فلم ہے جو نئے سال 2022 کی زینت بنے گی۔
اس فلم میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو ولن کے روپ میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم میں مرکزی کردار رام چرن ادا کریں گے۔
اس کے علاوہ فلم کے جی ایف 2 میں اداکاری کے جوہر بکھیرتے ہوئے اداکارہ سری ندھی شیٹی، بالی ووڈ کی سنئیر اداکارہ روینہ ٹنڈن اور پرکاش نظر آئے گے۔
فلم کے جی ایف 2 سال 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم چیپٹر 1 کا سیکوئل ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔
فلم کے جی ایف چیپٹر 2 بہت جلد 14 اپریل 2022کو ریلیز کر دی جائے گی۔
فلم آر آر آر
بھارتی فلم آر آر آر میں بالی ووڈ کے سنئیر اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ این ٹی راما راؤ جونیئر، رام چرن بھی اداکاری کرتے نطر آئے گے۔
فلم آر آر آر کو نامور ہدایت کار راج مولی نے ڈائریکٹ کیا ہے جو 7 جنوری 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم بیسٹ
بھارتی فلم بیسٹ میں وجے اور پوجا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
اس فلم میں سیلوارگھون، یوگی بابو، شائن ٹام چاکو، ریڈن کنگسلے، وی ٹی وی گنیش، اپرنا داس، للی پٹ فاروقی، انکور اجیت وکال اور ستیش کرشنن بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
اس بلیک کامیڈی ایکشن تھرلر مشرعمل فلم کو نیلسن دلیپ کمار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم نئے سال 2022 میں ریلیز کر دی جائے گی۔
فلم داھکڈ
بھارتی فلم داھکڈ رزنیش گھئی کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔
ایکشن تھرلر سے بھر پور اس فلم میں ارجن رامپال اور دویا دتہ کے ساتھ کنگنا رناوت مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
فلم داھکڈ 8 اپریل 2022 میں ریلیز کر دی جائے گی۔
فلم برہمسترا
بھارتی فلم برہمسترا آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس میں بالی وود کے معروف اداکار امیتابھ بچن، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ فلم 9 ستمبر اپریل2022 میں ریلیز کر دی جائے گی۔
فلم ہیروپنتی ٹو
2014 کی فلم ہیروپنتی کا سیکوئل تیار کر لیا گیا ہے جس میں بالی ووڈ کے اداکار فلم میں ٹائیگر شراف، نوازالدین صدیقی اور تارا ستاریا اہم کرادر ادا کر رہے ہیں۔
رومانوی اور ایکشن سے بھر پور فلم ہیروپنتی کے ہدایت کار احمد خان ہیں۔
یہ فلم 29 اپریل اپریل2022 میں ریلیز کر دی جائے گی۔
فلم آدی پورش
بھارتی فلم آدی پورش افسانوی ایڈونچر ہندو مہاکاوی رامائن پر مبنی ہے جس میں پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ فلم اوم راوت کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔
فلم آدی پورش 11 اگست2022 میں ریلیز کر دی جائے گی۔
فلم رادھے شیام
بالی ووڈ کی نئی فلم رادھا کرشنا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والے فلم ہے۔
یہ فلم رومانوی کہانی پر مشتمل ہے جس میں اداکار پربھاس اور اداکارہ پوجا ہیگڑے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ فلم 14 جنوری 2022 کو ریلیز کی جائے گی۔
فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی
بالی ووڈ کی نئی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی ایس حسین زیدی کے مافیا کوئنز آف ممبئی پر مبنی ہے۔
اس کرائم فلم میں بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 18 فروری 2022 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
فلم لال سنگھ چڈھا
بالی ووڈ کی فلم لال سنگھ چڈھا میں بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور اداکارہ کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ فلم 14 اپریل کو ریلیز کردی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News