Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ کے لیے 2021 کیسا رہا، 2022 کیسا ہوگا

Now Reading:

واٹس ایپ کے لیے 2021 کیسا رہا، 2022 کیسا ہوگا
واٹس ایپ

واٹس ایپ کے ایک اور دلچسپ فیچر کے متعلق اہم خبر

گزشتہ سال کا اختتام واٹس ایپ کے لیے کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا تھا کیوں کہ متنازعہ پرائیویسی پالیسی کے سبب بہت سےاستعمال کنندگان ٹیلی گرام اور سگنل جیسی حریف ایپلی کیشن پر منتقل ہوگئے تھے۔

سال 2020 کی نسبت 2021 واٹس ایپ  کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا، اس سال نہ صرف اس پلیٹ فارم نے بہت سے نت نئےفیچر متعارف کرائے بلکہ اپنے استعمال کنندگان کی سییکیورٹی اور پرائیویسی کو بہتر بنانےکے لیے کئی اقدامات بھی کیے۔

2021 میں واٹس ایپ کی جانب سے جاری کیے گئے اہم فیچرز

 کرپٹو کرنسی میں لین دین

واٹس ایپ نے رواں سال میٹا کے نئے ڈیجیٹل والٹ Novi کو استعمال کرتے ہوئے ادائیگیوں کے آپشن میں کرپٹو کرنسی کا اضافہ کرکے اپنے استعمال کنددگان کو سال کے اختتام پرایک نیا تحفہ دیا۔

Advertisement

میٹا کے نئے والٹ Novi کی بدولت اب واٹس ایپ کے استعمال کنندگان اب اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈیجیٹل کرنسی کو بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔

فیس بک کا ڈیجیٹل والٹ نووی اس وقت گوئٹے مالا اور امریکا میں دست یاب ہے، لیکن کرپٹو کرنسی کی لین دین کی اجازت فی الحال امریکی ریاستوں موجود استعمال کنندگان کے لیے دی گئی ہے۔

آٹو ڈیلیٹ فیچر

واٹس ایپ نے اپنے استعمال کنندگان کی سیکیورٹی اور نجی معلومات اور پیغامات کی ترسیل کو مزید محفوظ بناتے ہوئے ایک اور منفرد فیچر متعارف کرایا۔

واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کی بدولت اب استعمال کنندگان اپنی چیٹ کو خودکار طریقے سے مخصوص مدت کے بعد ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

آٹو ڈیلیٹ فیچر کو استعمال کنندگان اپنی سہولت کے مطابق 24 گھنٹوں، 7 دن یا 90 دن کی مدت کے لیے منتخب کر سکتے ہیں، جس کے بعد ان کے پیغامات خود بخود ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔

Advertisement

شرائط و ضوابط میں نرمی

2021 میں واٹس کو سب سے زیادہ مسائل کا سامنا اس کی جانب سے پیش کئے گئے نئے شرائط و ضوابط سے رہا۔ دنیا بھر میں اس کے استعمال کنندگان نے ان نئی شرائط کو اپنی پرائیویسی میں بہت زیادہ عمل دخل قرار دیا۔

بعد ازاں واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے پلیٹ فارم اور استعمال کنندگان کے درمیان کمیونیکیشن کو زیادہ بہتر بنانے کےلیے اپنی شرائط کو لازمی سے آپشنل قرار دے دیا۔

اینی میٹڈ اسٹیکر پیک امپورٹ کرنےکی اجازت

اس فیچر کی مدد سے واٹس ایپ نے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس استعمال کنندگان کو اپنے پلیٹ فارم پر تھرڈ پارٹی اینی میٹڈ اسٹیکر پیک امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی۔ اس سے قبل یوزر صرف واٹس ایپ کے ہی اسٹیکر پیک کو استعمال کر سکتے تھے۔

Advertisement

ڈیسک ٹاپ سے واٹس ایپ کالنگ کی سہولت

رواں سال واٹس ایپ نے استعمال کنندگان کو واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ سے بھی انفرادی طور پر نجی اور محفوظ کال کرنے کی سہلوت متعارف کرائی۔ توقع ہے کہ واٹس نئے سال میں ڈیسک ٹاپ کے لیے گروپ کالنگ کے فیچر کو لے آئے گا۔

صوتی پیغامات میں رفتار بڑھانے کا فیچر

رواں سال واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم پر صوتی پیغامات کے لیے ایک اہم فیچر شامل کیا۔ جس کی بدولت استعمال کنندگان کسی طویل صوتی پیغام کے سننے کی رفتار کو ڈیڑھ سے دو گنا بڑھانے کے اہل ہوئے۔ اس فیچر کو دنیا بھر میں بہت پذیرائی ملی۔

واٹس ایپ کی جانب سے 2022 میں ’ گلوبل وائس نوٹ پلیئر‘ کی ریلیز بھی متوقع ہے۔

سیکیورٹی اور پرائیویسی اقدامات

Advertisement

واٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان کی سیکورٹی اور پرائیویسی کو ہمیشہ مقدم رکھتا ہے۔ اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے مارک زکر برگ کی خسوصی ہدایت پر ڈیفالٹ میسج ٹائمر، ویو ونس اور ملٹی ڈیوائس جیسے فیچرز کو استعمال کنندگان کے لیے جاری کیا گیا۔

خصوصاً اس ضمن میں ملٹی ڈیوائس فیچر کو اس سال کی بہترین ریلیز قرار دیا گیا اور توقع ہے کہ واٹس ایپ 2022 میں اس فیچر کو دوسرا ورژن بھی جاری کرے گا۔

آرکائیو

واٹس ایپ نے اپنی چیٹ کو محفوظ رکھنے کے خواہش مند استعمال کنندگان کے لیے ’ نیو آرکائیو‘ کے نام سے فیچر ریلیز کیا جس کی بدولت استعمال کنندگان اپنی چیٹ کو آرکائیو کرسکتے ہیں۔

بہترین و معیاری تصاویر

واٹس ایپ کے اس فیچر نے بہترین اور ہائی ریزولیشن تصاویر بھیجنے اور وصول کرنے کے خواہش مند افراد کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔ جب کہ واٹس ایپ اب حقیقی معیار کی تصاویر کو بھیجنے کے لیے ڈرائنگ ایڈیٹر کا شارٹ کٹ فیچر بھی شامل کرنے والا ہے۔

Advertisement

چیٹس کو اینڈروئیڈ سے آئی فون پر منتقل کرنا

واٹس ایپ نے اینڈروئیڈ سے آئی او ایس پر منتقل ہونے والے افراد کے لیے اس منفرد فیچر پر کام کا آغاز کردیا ہے۔ 2022 کے ابتدائی چند ماہ میں اینڈروئیڈ کے استعمال کنندگان چیٹ ہسٹری کو اینڈروئیڈ  ڈیوائس سے آئی فون پر منتقل کر سکیں گے۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ

واٹس ایپ نے استعمال کنندگان کے بیک اپ کے تحفظ  اور غیر مجاز افراد کی رسائی روکنے کے لیے اپنے پلیٹ فارم پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن (اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن دو طرفہ کمیونیکیشن کا ایسا نظام ہے جہاں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کرنے والے افراد ہی اس پیغام کو دیکھ، سن اور پڑھ سکتے ہیں۔) کا فیچر شامل کیا۔ جب کہ اکاؤنٹ ہولڈر کی پرائیویسی کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اس طرح کے مزید فیچر شامل کرنے کی بھی منصوبی بندی کی جارہی ہے۔

مائی کانٹیک ایکسیپٹ

یہ واٹس ایپ کے رواں سال ریلیز ہونے والے بہترین فیچرز میں سے ا یک ہے۔ تاہم اسے تمام استعمال کنندگان کے لیے جاری نہیں کیا گیا تھا۔ اور آئند سال اسے دنیا میں موجود واٹس ایپ کے اربوں استعمال کنندگان کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

Advertisement

نئے سال میں واٹس ایپ کیا کرنے جا رہا ہے ؟

واٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان کے لیے نت نئے فیچرز اور اپ ڈیٹس کے سلسلے کو 2022 میں بھی جاری رکھنا چاہتا ہے۔ واٹس ایپ نئے سال میں جن نئے فیچر کو متعارف کرائے گا ان میں میسج ری ایکشن، کمیونیٹیز اور گروپ ایڈمنز کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیلیٹ میسج شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر