Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کی چار بڑی ویکسین اومیکرون کے خلاف غیرموثر ہیں، امریکی سائنسدانوں کی تحقیق

Now Reading:

کورونا کی چار بڑی ویکسین اومیکرون کے خلاف غیرموثر ہیں، امریکی سائنسدانوں کی تحقیق
کورونا

کورونا

امریکا میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کورونا کی تین بڑی ویکسین اومیکرون ویرینٹ کے خلاف واضح طور پر کم موثر ثابت ہوئی ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ تحقیق میسا چیوسٹس جنرل اسپتال، ایم آئی ٹی اور ہارورڈ کے ریسرچرز کی جانب سے مشترکہ طور پر کی گئی، ریسرچ میں ایسے لوگوں کے خون کے نمونے لیے گئے جنہوں نے موڈرنا، جونسن اینڈ جونسن یا فائزر ویکسین کی تمام خوراکیں لگوائی ہوئی تھی۔

ان افراد کے خون کو مصنوعی طور پر تیار کیے گئے اومیکرون سے مشابہ وائرس پر ٹیسٹ کیا گیا تو یہ ویکسین اس کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے میں بہت کم موثر ثابت ہوئیں۔

ریسرچرز کے مطابق ان تینوں ویکسین کی اومیکرون کے خلاف پیدا ہونے والی انٹی باڈیز یا تو مکمل طور پر ناپید نکلیں یا پھر بہت کم قوت مدافعت پیدا کر سکیں۔

ریسرچرز نے اگلے مرحلے میں ان افراد کو ٹیسٹ کیا جنہوں نے کورونا کے خلاف اضافی ویکسین (بوسٹر شاٹ) لگوائی ہوئی تھی، اس تجربے سے یہ بات سامنے آئی کہ ان افراد میں مناسب مقدار میں انٹی باڈیز پیدا ہو گئی تھیں۔

Advertisement

یہ بات یاد رہے کہ ابھی تک اس تحقیق کو دیگر سائنسدانوں نے ریویو نہیں کیا۔

ڈیلٹا ویرینٹ کے مقابلے میں اومیکرون دگنا رفتار سے پھیلتا ہے

سائنسدانوں کی ریسرچ سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ اومیکرون وائرس ڈیلٹا ویرینٹ کے مقابلے میں دگنی رفتار سے پھیلتا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا میں اور بالخصوص یورپ میں ڈیلٹا وائرس نے بہت تباہی پھیلائی ہوئی ہے، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پھیلاؤ کے لحاظ سے اومیکرون بہت جلد ڈیلٹا کو پیچھے چھوڑ جائے گا جو کہ دنیا کے لیے ایک خطرے کی گھنٹی ہے۔

اومیکرون کے متعلق دیگر تحقیقات کے نتائج

حال ہی میں سامنے آنے والی دیگر تحقیقات کے نتائج بھی اس سے ملتے جلتے ہیں، آکسفورڈ یونیورسٹی کے ریسرچرز نے پیر کو اپنی ریسرچ کے نتائج پیش کیے ہیں جن کے مطابق فائزر اور اسٹرازینکا ویکسین کی دو خوراکیں اومیکرون ویرینٹ کے خلاف مناسب مقدار میں انٹی باڈیز پیدا نہیں کر سکیں۔

Advertisement

بائی این ٹیک اور فائزر نے حال ہی میں بتایا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق تین خوراکوں کا کورس ہی اومیکرون کے خلاف موثر ثابت ہو سکا ہے، صرف دو خوراکیں لینے سے مطلوبہ مقدار میں قوت مدافعت پیدا نہیں ہوئی۔

فی الحال موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن نے اپنی تحقیقات کے نتائج پیش نہیں کیے، جانسن اینڈ جانسن سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس موضوع پر بات کرنے سے گریز کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر