Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبر پختونخوا میں امن و ترقی کیلئے مسیحی برادری کا بہت بڑا حصہ ہے، گورنر خیبرپختونخوا

Now Reading:

خیبر پختونخوا میں امن و ترقی کیلئے مسیحی برادری کا بہت بڑا حصہ ہے، گورنر خیبرپختونخوا
شاہ فرمان

قوم اور تحریک انصاف شعیب شیخ اور بول نیوز کے ساتھ ہے،شاہ فرمان

گورنر خیبرپختونخوا  شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و ترقی کیلئے مسیحی برادری کا بہت بڑا حصہ ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

 گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی و شخصی مکمل آزادی و حقوق حاصل ہیں۔

 گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ ہم سب کا بحثیت پاکستانی شہری مشترکہ مقصد پاکستان کا  وقار و سلامتی کا تحفظ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری خوشی کے بڑے موقع پر اپنی عبادات میں پاکستان کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

Advertisement

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش، مذہبی تزک و احتشام اور روایتی جذبہ کے ساتھ منا رہی ہے۔

اس دن کی مناسبت سے کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

سال بھر کا انتظار ختم ہوتے ہی گلی محلوں، گرجا گھروں اور رہائش گاہوں کو برقی قمقموں اور دیدہ زیب سجاوٹی سامان سے سجا دیا گیا جبکہ چرچ اور گرجا گھروں میں عبادات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ مسیحی برادری حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں ہرسال 25دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے، جس میں عیسائی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور رہائشی عمارتوں کو برقی قمقموں اور پھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر