
بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے اپنے مداحوں کے لیے ایک اہم اعلان کر دیا ہے۔
اداکار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
ٹوئٹر پر اداکار سلمان خان کے جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار گاڑی ۔ نیٹ ورک کو وزٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔
ساتھ ہی اداکار نے فلم انتم کے ٹکٹ خرید کے خود سے ملنے والوں میں شامل ہونے کا بھی مشورہ دیا۔
AdvertisementMain de raha hu mauka Antim aur Tadap ke movie tickets jeetne ka. Itna hi nahi, ek lucky winner ko milega mauka mujhse aur Antim & Tadap ke cast se milne ka. Contest mein participate karne ke liye visit kijiye https://t.co/hz1kaqfJBp #GARI #Antim #Tadap pic.twitter.com/8qgnf6qZDc
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) December 8, 2021
انڈین فلم اسٹار سلمان خان کی فلم ‘انتم، دی فائنل تروتھ‘ جمعے کو ریلیز ہوئی ہے۔
کورونا کی وجہ سے سلمان خان کی فلم ‘رادھے سینیماؤں کی زینت نہیں بن پائی اور اسے آن لائن ریلیز کیا گیا تھا تاہم ان کی دو برس کے بعد اب فلم ‘انتم کو سینیما میں ریلیز کیا جائے گا۔
فلم ’انتم‘ میں سلمان خان ایک سکھ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
عموماً فلموں میں مختلف مذاہب یا برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جب نمائندگی کی جاتی ہے تو کئی بار اس سے مختلف تنازعات کھڑے ہوجاتے ہیں۔
اس حوالے سے جب سلمان خان سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ‘ہر فلم میں کوئی بھی کردار کرنے سے پہلے احتیاطی تدابیر لی جاتی ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ ہم کسی کی ثقافت یا روایات سینیما میں دکھا رہے ہوتے ہیں تو اس میں خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
میڈیا سے بات کرت ہوئے سلمان خان نے کہا کہ انتم فلم میں ان کے سکھ کردار کو بہت اچھے طریقے سے دکھایا گیا ہے۔
دوسری جانب انھوں نے کہا کہ بجرنگی بھائی جان میں بھی انھوں نے کچھ غلط نہیں دکھایا تھا۔
اداکار سلمان خان نے مزید کہا کہ کسی بھی کردار کو ادا کرتے وقت ان کی ثقافت دکھانا بہت ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News