Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف نے ایف آئی اے چالان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا

Now Reading:

شہباز شریف نے ایف آئی اے چالان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا
شہباز شریف

شہباز شریف نے ایف آئی اے چالان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے  اور اہل خانہ کے خلاف ایف آئی اے چالان کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایف آ ئی اے کی جانب سے جمع کروائے گئے الزامات مضحکہ خیز پروپیگنڈہ سے زیارہ کچھ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر اور حکومت جتنے مرضی جعلی جھوٹ اکٹھے کر لیں فتح انصاف کی ہو گی ، یقین ہے کہ عدالتوں سے انصاف ملے گا۔

شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے چالان

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اپنے چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے۔

Advertisement

ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف 16 ارب منی لانڈرنگ کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔

ایف آئی اے نے چالان بینکنگ جرائم کورٹ میں جمع کرایا جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کا چالان سات والیمز پر مشتمل ہے، جس میں 100 گواہوں کی لسٹ بھی جمع کرا دی ہے۔

یہ گواہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف عدالت میں گواہی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں آئی جتنی اس وقت ہے۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس مہنگائی نے ہر گھر کو تباہ حال کر دیا ہے،  لوگ اس وقت ہاتھ اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس حکومت نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے، لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، ادویات، بچوں کے دودھ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، پوری قوم اس وقت ایسی صورتحال میں ہے جس سے خوف آتا ہے۔

اس موقع پر صحافی نے مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف سے سوال کیاکہ ایف آئی اے نے چالان پیش نہیں کیا؟

انہوں نے جواب دیا کہ ان کی بدنیتی سب سامنے آگئی ہے۔

واضح رہےکہ احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اور رمضان شوگرملز ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی جبکہ  شہباز شریف کو بھی حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔

Advertisement

عدالت نے کیس کی سماعت رواں ماہ 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر