ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے کے لیے ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیں۔
کنور نوید جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1947 سے آج تک پاکستان کے باشعور لوگ ملک چلانے کےلیے ٹیکس کی مد میں پیسہ ادا کرتے ہیں، پاکستان بنانے کے لیے ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیں، جس سے نظام حکومت، ادارے ، دار الخلافہ چلتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے پاکستان بنانے والوں اور انکی اولادوں کو پیپلز پارٹی کی متعصب قیادت کے حوالے کردیا ہے، محب الوطن لوگوں کی داد رسی کے لیے نہ حکومتیں نہ عدالتیں اور نہ بڑے بڑے ادارے آتے ہیں، سندھ کے شہری علاقے کے لوگوں کو متعصب چکی میں پیسا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اختیارات کراچی والوں سے لے لیے ہیں، جعلی ڈومیسائل بنا کر کراچی والوں کو نوکریوں اور تعلیم سے محروم کردیا گیا ہے، کوئی دروازہ نہیں جو ہم نے نہ کھٹکھٹایا ہو، سینکڑوں درخواستیں عدالتوں میں سسک رہی ہیں، ججز کے پاس بلڈنگز توڑنے کے لیے وقت ہے، سندھ کی متعصب حکومت جو نیا بلدیاتی قانون پاس کیا گیا ہے، اس میں کراچی کے لوگوں سے ایک ایک انتظام لے لیا ہے۔
رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ اسکول، تعلیمی ادارے اسپتالوں کو بھی لے لیا ہے، ٹاون پلاننگ ، ڈی ایم سیز پہلے ہی لے لیے تھے، عدالتوں میں ایم کیو ایم پاکستان کی پٹیشن آج بھی سماعت کی منتظر ہیں، عدلیہ آج بھی شہری سندھ کو انصاف نہ دے سکی، سندھ کی متعصب حکومت یہ سمجھنے لگی ہے کہ کراچی کی بربادی انکا بنیادی فرض ہے، نیا بلدیاتی قانون تاریخ کا بد ترین کالا قانون ہے، ٹاون پلاننگ، اسکول اسپتال اور شہری ادراے بلدیاتی حکومتوں سے لے کر اپنے قبضے میں لے لئے ہیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے مزید کہا کہ ہمارا تمام اداروں اور فیصلہ سازوں سے یہ سوال ہے کہ 22 کروڑ عوام کو آزادی دلوانے، 70 سالوں سے پورے پاکستان کو معاشی سہارے دینے کا یہ نتیجہ ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
