Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیو ائیر منانےکارجحان دنیا بھرکی قوموں میں کس طرح مختلف ہے؟

Now Reading:

نیو ائیر منانےکارجحان دنیا بھرکی قوموں میں کس طرح مختلف ہے؟

نیو ائیر منانےکارجحان دنیا بھرکی قوموں میں عام ہے تاہم مختلف ثقافتوں کی نئے سال کیلئے روایات جدا جدا ہیں۔ دنیا بھر کی مختلف ثفافتیں اپنی منفرد روایات کومد نظر رکھتے ہوئے نئے سال کے کیلنڈرکوخوش آمدید کہتی ہیں۔ دنیا کے 9 ممالک میں سال نو کے آغاز پردلچسپ انداز اختیار کیا جاتا ہے۔

اسپین

اسپین میں سال نو کی آمد پر 12 انگورکھانے کارواج ہے اس روز نصف شب کو12 انگور کھانا یہاں کی قدیم روایت ہے۔ بارہ انگور بارہ مہینوں کی ترجمانی کرتے ہیں جس کوکھانے کامقصد یہ ہے کہ سال کاآنے والا ہر مہینہ خوش بختی لے کرآئے۔

ڈنمارک

ڈنمارک کے لوگ سال نو کی آمد کےخاص موقع پر اپنے دوستوں اور پڑوسیوں کے ساتھ نہت ہی خاص انداز سے محبت اور پیار کااظہار کرتے ہیں۔ جو کہ نہ صرف دلچسپ بلکہ بہت حیرت انگیز بھی ہے۔ ڈنمارک کے  لوگ اپنے دوستوں اورپڑوسیوں کے گھروں کی دیواروں پر برتن پھینکتے ہیں جو ٹکرا ٹکرا کر ٹوٹ جاتے ہیں۔

Advertisement

ایک اور منفرد انداز یہ کہ بارہ بجنے سےکچھ لمحہ پہلےیہ لوگ ایک کرسی رکھ کرکھڑے ہوجاتے ہیں اور 12 بجتے ہی فرش پر چھلانگ لگا دیتے ہیں۔ پرجوش انداز میں نئے سال میں قدم رکھ کر اس عزم کااظہار کرتے ہیں کہ وہ سال بھر اسی طرح کام کریں گے۔

چین

چین دنیا کاوہ پہلا ملک ہے جس نے پہلے فائرورکس یا آتش بازی کاانعقاد کیا۔ سال نو کی آمد پر چین میں زبردست آتش بازی کامظاہرہ کیا جاتا ہےاور نصف شب آسمان رنگ ونور سےروشن ہوجاتا ہے۔

چین میں نئے سال کی آمد کے موقع پر سرخ رنگ کااستعمال بھی ان کی روایات کاحصہ ہے۔ کپڑے ہوں یا گھر کاکوئی بھی سامان، غرض ہر چیزکوسرخ رنگ سے سجا دیا جاتا ہے۔

ایکواڈور

ایکواڈور میں نیو ائیر منانے کاانداز انتہائی عجیب ہے۔ سال نو کی آمد پرلوگ سیاستدانوں کے پتلے جلاتے ہیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مخالفین کے بھی پتلے جلاتے ہیں۔ 12 بجنے سے پہلے اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہیں اور جیسے ہی نو ائیر شروع ہوتا یہ لوگ آتش بازی سے آسمان کوروشن کردیتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں کہ انہوں اپنے دشمن کوختم کردیا۔

Advertisement

جرمنی

جرمنی کے لوگوں کاعقیدہ یہ ہے کہ سال نو کی آمد پر ایک پیالی میں چائے کی پتی ڈال کر اس میں پانی ڈالتے ہیں اور پھر اس پیالی میں جھانکتے ہیں، جرمن قوم کا مانناہے کہ پیالی میں جھانک لینے سے انہیں مستقبل میں ہونے والے واقعات کی جھلک دکھائی دے دیتی ہیں۔

چلی

چلی کے لوگوں کا نئے سال کو خوش آمدید کہنےکاانداز یہ ہے کہ یہ لوگ آدھی رات کو 12 بجنے سے چند لمحے پہلے ایک چمچہ بھر کے مسور کی دال یا مختلف بیج کھاتے ہیں اور اپنے جوتے کے تلے کے نیچے کچھ رقم رکھ دیتے ہیں۔ ان کاعقیدہ ہے کہ ایسا کرنے سےسال کے بارہ مہینے انہیں روپےپیشے کی کوئی کمی پیش نہیں آئے گی۔

یونان

یونان کے لوگ نیوائیر پر خصوصی طربیہ نغمات تیار کرتے ہیں جو بچے گاتے ہیں، ایسا کرنے پر انہیں ان کے بڑے اور خاندان کے سبھی لوگ انعامی رقم دیتے ہیں۔ بچے یہ رقم سال بھر سنبھال کررکھتے ہیں جو کہ ان کیلئے خوش بختی کی علامت ہوتا ہے۔

Advertisement

جنوبی افریقا

اگر آپ جنوبی افریقا میں رہتے ہیں اور پیدل چلنے کے شوقین ہیں تو ذرا محتاط ہوجائیں۔ جنوب افریقی شہر جوہانسبرگ میں عجیب سے روایت ہے کہ نئے سال پر وہ گھر کا بیش قیمت سامان بڑی بے دردی سے اٹھا کر کھڑکی سے باہر پھینک دیتےہیں انہیں اس بات کی فکر نہیں ہوتی کے یہ سمان کسی کو بھی لگ سکتا اور نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یہ لوگ ایسا اس لیے کرتے ہیں کہ نئے سال پر پرانی چیزوں سے چھٹکارہ پاسکیں اور نئی چیزیں خریدلاتے ہیں کہ نئی چیزیں انکے لیے نئی خوشیاں لے کر آئیں۔

ہالینڈ

ہالینڈ میں رہنے والوں کی روایت بھی خاصی دلچسپ ہے۔ یہاں کے لوگ دودھ کے ڈبوں میں کیمیکل ڈال کر اسے ہلاتے ہیں اس کے بعد اسے ہلکے دھماکے سے اڑا دیتے ہیں، یہ نقصان دہ عمل بھی ہوسکتا ہے اسلیے ہالینڈ کےمتعدد شہروں میں اس رسم پر پابندی عائد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر