Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی آئین مذہبی اقلیتوں کے مذہبی آزادی کی مکمل ضمانت دیتا ہے، محمود خان

Now Reading:

ملکی آئین مذہبی اقلیتوں کے مذہبی آزادی کی مکمل ضمانت دیتا ہے، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ملکی آئین مذہبی اقلیتوں کے مذہبی آزادی کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے کرسمس کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا کی مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہو۔

محمود خان نے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، حضرت عیسٰی علیہ السلام کا پیغام پیار محبت،  امن، بھائی چارہ اور رواداری کا پیغام ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بحیثیت ملکی شہری ہر قسم کے مساوی حقوق حاصل ہیں، اسلام اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کا درس دیتا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ملکی آئین مذہبی اقلیتوں کے مذہبی آزادی کی مکمل ضمانت دیتا ہے، موجودہ حکومت ملک میں بسنے والی اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود اور ان کے  حقوق کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کا بھر پور کردار رہا ہے، پوری قوم ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

محمود خان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور اُن کی مذہبی آزادی کو ہر لحاظ سے یقینی بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: مسیحی برادری آج اپنا مذہبی تہوار کرسمس منا رہی ہے

واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش، مذہبی تزک و احتشام اور روایتی جذبہ کے ساتھ منا رہی ہے۔

اس دن کی مناسبت سے کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

سال بھر کا انتظار ختم ہوتے ہی گلی محلوں، گرجا گھروں اور رہائش گاہوں کو برقی قمقموں اور دیدہ زیب سجاوٹی سامان سے سجا دیا گیا جبکہ چرچ اور گرجا گھروں میں عبادات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر