الیکشن ٹریبیونل نے سینیٹ الیکشن میں شوکت ترین کی اہلیت کے خلاف دائر کی گئی اپیل کو خارج کرتے ہوئے انہیں اہل قرار دیدیا۔
الیکشن ٹریبیونل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار شوکت امیر زادہ کی اپیل خارج کردی۔
امیر زادہ نے گزشتہ روز شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو الیکشن ٹریبیونل میں چیلنج کیا تھا۔
امیر زادہ کی جانب سے دائر درخواست میں شوکت ترین کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
امیر زادہ نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ شوکت ترین مردان کے رہائشی نہیں ہیں اور نہ ہی الیکٹورل رول میں رجسٹرڈ ہیں، کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو الیکٹورل رول جمع ہے وہ بھی سرٹیفائیڈ نہیں ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ شوکت ترین مردان کے ووٹر ہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینیٹ کی سیٹ پر الیکشن لَڑ سکتے ہیں؟
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
شوکت ترین خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹ کے انتخاب میں حصہ لیں گے۔
ایوب آفریدی نے وزیراعظم کی ایما پر اپنی سینیٹ کی نشست سے استعفا دیا تھا، جس کے بعد شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔
اس ضمن میں ایوب آفریدی کا کہنا تھا کہ میری سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی جسے خوشی کے ساتھ واپس کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
