انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ڈیوڈ ملان ایشیز سیریز کے ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد ایشیز سیریز جیتنے کے لئے پر عزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ ملان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر وہ 2-0 کے خسارے کو بدل کر ایشز جیتنا چاہتے ہیں تو ان کے پاس “چڑھنے کے لیے ایک بڑی پہاڑی” ہے۔
ملان نے کہا کہ یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم بہت بہتر کارکردگی پیش کریں،ہر کوئی اس کے لیے تیار ہے، ہر کوئی جیتنا چاہتا ہے، جو کہ اب بھی ایک اچھی جگہ ہے۔
پیر کو ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ دوسرے ٹیسٹ میں 275 رنز کی بھاری شکست کے بعد انگلینڈ کو ایشیز سیریز جیتنے کے لئے اگلے تینوں میچز جیتنا لازمی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
