Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشز سیریز، جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی دوسرے ٹیسٹ میں واپسی

Now Reading:

ایشز سیریز، جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی دوسرے ٹیسٹ میں واپسی

آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم میں جیمز اینڈرسن اور اور اسٹورٹ براڈ کی واپسی ہو گئی ہے۔

ٹیم مینجمنٹ نے دونوں پیسرز کو 12 رکنی پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا ہے، دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو گا۔

انگلینڈ کے لئے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کو پہلے میچ سے ڈراپ کیا گیا تھا۔ اس میچ میں انگلینڈ کو آسٹریلیا نے 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ باؤلر مارک ووڈ کو دوسرے میچ میں آرام دیا گیا ہے۔

Advertisement

ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ایڈیلیڈ میں ہو گا، میچ ڈے نائٹ ہو گا اور پنک بال استعمال کی جائے گی۔

انگلش ٹیم میں شامل ہونے والے جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 632 وکٹیں حاصل کیں ہیں ، انہوں نے اپنے کیرئیر میں ایڈیلیڈ اوول کے اسی گراؤنڈ میں 2018 میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں 43 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

جیمز اینڈرسن نے ٹیم میں واپیس پر کہا کہ میچ سے باہر ہونا بڑا تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے مگر اسے اپنے اور ٹیم کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ ہمارے حق میں بہترین فیصلہ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر