
کراچی میں ویسٹ پولیس نے 2 خاتون سمیت 4 اشتہاری و مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمہ و ملزمان کی گرفتاریاں تھانہ پاکستان بازار اور پیر آباد سے عمل میں لائی گئیں۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم محمد اعظم تھانہ پیر آباد کے مقدمے میں اشتہاری و مطلوب تھا، ملزمہ لبنا تھانہ پیر آباد کے مقدمے الزام بجرم دفعہ میں مفرور و مطلوب تھی۔
ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ ملزمہ مہر النساء عرف منی اور ملزم محمد سہیل تھانہ پاکستان بازار کے مقدمے کے الزام میں مفرور و مطلوب تھے، ملزمہ و ملزمان کو ضابطہ کے تحت گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News