Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون؛ ممبئی میں 6 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا کیسز

Now Reading:

اومیکرون؛ ممبئی میں 6 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا کیسز

دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے صرف ممبئی میں گزشتہ 6 ماہ کے یومیہ سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت کے اہم ترین شہر ممبئی میں کورونا بالعموم اور بالخصوص اس کا اومیکرون ویرینٹ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

گزشتہ روز شہر میں کوویڈ 19 کے 922 کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ رواں برس 4 جون کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہیں۔

رواں برس 4 جون کو 955 کیسز سامنے آئے تھے۔

متعلقہ خبر: اومیکرون کے باعث بھارتی ریاست مہارشٹرا میں رات کا کرفیو نافذ

Advertisement

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں 34 ہزار سے زائد ٹیسٹس کئے گئے، جن میں کوویڈ 19 پازیٹیو کیسز کی شرح 2.67 فیصد رہی۔

ممبئی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل چھٹا دن ہے جب شہر میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

ممبئی میں ایک ہفتے کے دوران کوویڈ کے فعال کیسز دگنے ہوگئے ہیں، 19 دسمبر کو شہر میں 2 ہزار 81 فعال کیسز تھے جو کہ 27 دسمبر کو 4 ہزار 295 ہوگئے ہیں۔

ممبئی کی بدلیاتی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، اس حوالے سے ٹیسٹنگ کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے، بین الاقوامی مسافروں اور ان کے عزیزی و اقارب کے بھی ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبر: اومیکرون میں اضافے کے سبب نئی دلی میں کرفیو نافذ

واضح رہے کہ اومیکرون کے پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارت کی کئی رایستوں میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
ایشیا کپ 2025 : سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر