میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ وہ بے روزگار نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پی بی ایس کے ذریعے ٹیوٹا خالی آسامیوں کو پر کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت شفاف طریقے سے ٹیکنکل اداروں میں خالی آسامیوں کو پر کرے گی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ حکومت نے صوبے کے ہنر مند اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کر رکھی ہیں۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ جو بھی بے روزگار طریقہ کار کے تحت اپنی درخواست دیتا ہے اسکو قرض فراہم کیا جاتا ہے ، قرضہ لینے والا جب ریکوائرمنٹ پوری کرتا ہے اس کو قرض کی رقم فراہم کر دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ وہ بے روزگار نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکے ، حکومت پنجاب نے بے روزگار افراد کے لیے اپنا روزگار شروع کرنے کے لیے اربوں روپے مختص کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
