
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نئی ماڈل پناہ گاہوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
بول نیوز کے مطابق اسلام آباد میں نئی ماڈل پناہ گاہیں ترلائی، ترنول، جی 9 اور منڈی موڑ میں قائم کی جارہی ہیں۔ ان پناہ گاہوں کی تعمیر کا مقصد مزدور افراد کو موسم کی سختیوں سے بچانا ہے، پناہ گاہوں کی نئی تعمیرات میں ون ونڈو احساس مراکز بھی قائم ہوں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ماڈل پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ
ماڈل پناہ گاہوں میں نئے تعمیراتی ماڈل کے تحت انفراسٹرکچر اور سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے احساس ٹیم،سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کی تعریف کی اور پناہ گاہوں میں معیاری کھانے کی فراہمی کی ہدایت کی۔
پناہ گاہوں کے حوالے سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی اولین ترجیح پناہ گاہوں کے ذریعے مزدور افراد کو باعزت طریقے سے بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے: عدالت حکم دے گی تو پناہ گاہ بند کردیں گے
احساس پناہ گاہ کیا ہیں؟
موجودہ حکومت ملک کے مختلف علاقوں میں دور دراز علاقوں کے مزدوروں، دیہاڑی داروں اور دیگر مستحقین کو مفت رہائش اور کھانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی عمارتیں بنارہی ہے، تاکہ اس کے ذریعے مزدور طبقہ اپنے قیام اور طعام پر لگنے والی رقم بچا کر زیادہ پیسے اپنے گھر والوں کو بھیج سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News