Advertisement
Advertisement
Advertisement

گارمین کی نئی اسمارٹ واچ کی تفصیلات لیک

Now Reading:

گارمین کی نئی اسمارٹ واچ کی تفصیلات لیک

ایڈوینچر اسپورٹس میں دلچسپی رکھنے والے افراد میں مقبول اسمارٹ واچ گارمین اب ایپل اور سام سنگ اسمارٹ واچ سے مقابلے کے لیے تیار ہے۔

فٹنیس اور ایڈوینچر اسپورٹس میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے جی پی ایس، اسمارٹ واچ اور دیگر آلات بنانے والی دنیا کی مہشور کمپنی گارمین کی جانب سے آئندہ دنوں میں آنے والے نئے ماڈل کی تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ فون ارینا کے مطابق گارمین کی اسمارٹ واچ ایپل، سام سنگ اور فِٹ بِٹ کی طرح ویئر ایبل کیٹیگری میں اتنی مقبول نہیں ہیں، لیکن اس کے باوجود رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں گلوبل شپمنٹ میں گارمین پانچوین نمبر پر رہی، جس سے ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

یہ برانڈ زیادہ تر پروفیشنل ایتھلیٹس اور آؤٹ ڈور ایکٹویٹی میں دلچسپی رکھنے والے افراد میں اپنی ’ ملٹی اسپورٹس ‘ فلیگ شپ مصنوعات کی وجہ سے زیادہ معتبر سمجھا جاتا ہے، لیکن اب یہ کمپنی اسمارٹ واچ کے مرکزی دھارے میں شامل ہوکر ایپل واچ اور سام سنگ گلیکسی واچ سیریز کے مقابلے پر آرہی ہے۔

فون ارینا کے مطابق گارمین آنے والے دنون میں Venu 2 Plus ماڈل لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے جو کہ بیٹری لائف میں چیمپئن سمجھی جانے والی سیریز Venu 2 اور 2S کا تسلسل ہے۔

Advertisement

 رپورٹ کے مطابق گارمین کے اس ماڈل کے انتیلی جینٹ فرنٹ پینل اور بیک کی تصاویراور کچھ فیچرز کی تفصیلات لیک ہو چکی ہے۔

ممکنہ طور پر اس گھڑی کو تین طرفہ سائیڈ ماؤنٹ ااور کلائی سے ہی وائس کالنگ کے لیے مائیکرو فون اور ان بلٹ اسپیکر سے لیس کیا گیا ہے، لیکن گھڑی کے ذریعے فون کال موباائل فون سے منسلک ہونے کی صورت میں ہی کی جاسکے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  Venu 2 Plus میں گوگل اسسٹنٹ سپورٹ کا وائس اسسٹنٹ فیچر بھی دیا جاسکتا ہےجس سے استعمال کنندہ کو مختلف کام سرانجام دینے میں مدد مل سکے گی۔

دیگر فیچر میں 50 میٹر گہرائی تک واٹر پروف، جی پی ایس اور درست ٹریکنگ کے لیے ملٹی جی این ایس ایس ٹیکنالوجی، اسٹین لیس اسٹیل سے بنا 43 ایم ایم ڈائل شامل ہے۔  تاہم اس گھڑی کی قیمت کے بارے میں تفصیلات نہیں مل سکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر