 
                                                                              سابق بھارتی کھلاڑی ونود کامبلی کو ایک فراڈیئے نے ٹیلی فون پر اکاؤنٹ کی تفصیلات درست کرنے کا جھانسا دے کر ایک لاکھ روپے لوٹ لئے۔
ممبئی میں ہونے والے اس واقعے کے بعد ونود کامبلی نے باندرہ پولیس اسٹیشن پر رپورٹ درج کرا دی، باندرہ پولیس نے سائیبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے فراڈیئے سے رقم ضبط کر کے ونود کامبلی کو واپس کر دی۔
فراڈیا ایک نجی بنک میں ایگزیکٹو تعینات تھا، اس نے ونود کامبلی کو فون کر کے بنک کے ریکارڈ کے لئے ان کے اکاؤنٹ کی تفصیلات مانگی جو انہوں نے فراہم کر دیں ، فراڈیئے نے مذکورہ اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 14 ہزار روپے کیش نکلوا لئے۔
باندرہ پولیس کی سائبر ٹیم نے شکایت ملنے کے بعد بنک انتظامیہ سے رابطہ کیا اور ونود کامبلی کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں دوبارہ جمع کرا دی گئی۔
سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی نے باندرہ پولیس کا شکریہ ادا کیا.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 