Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے عوام کو کرپٹ، چور اور مافیا کا غلام بنا دیا ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران خان نے عوام کو کرپٹ، چور اور مافیا کا غلام بنا دیا ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو کرپٹ، چور اور مافیا کا غلام بنا دیا ہے۔

ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب الزام دوہرانے سے وہ سچ ثابت نہیں ہوتے، ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل آپ کو کرپشن کا انٹر نیشنل سرٹیفیکیٹ دی چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے آپ کی حکومت کو چور قرار دیا ہے، پاکستان کرپشن میں 111 سے 124 نمبر پر عمران صاحب آپ کی حکومت میں پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرپشن میں 111 سے 124 نمبر پر عمران صاحب آپ کی حکومت میں پہنچا ہے، عوام کو کرپٹ، چور، مافیا، کارٹلز کا غلام بنا دیا ہے۔

Advertisement

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ چینی میں چوری، آٹے اور دوائی میں ڈاکہ اور الزام دوسروں پہ، بجلی گیس رنگ روڈ اور کووڈ فنڈ میں  کرپشن اور الزام دوسروں پہ، عمران صاحب توشہ خانہ ست گھڑیوں اور زیورات چوری اور الزام دوسروں پہ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب 22 سال سے آپ الزام لگا رہے ہیں، 4 سال سے حکومت میں ہیں لیکن ایک الزام ثابت نہیں ہوا، عدالتوں کے فیصلے عمران صاحب کو جھوٹا ثابت کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ شریف خاندان کے حسد میں مبتلا ہیں،  کاش آپ نے یہ وقت قوم کی خدمت پر صرف کیا ہوتا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اور بھی الزامات لگائیں گے، ملک میں گیس کا بحران ہے، معیشت تباہ ہے، بے روزگاری کا طوفان ہے لیکن آپ کوپرواہ نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر