پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر ملک بھر کے اضلاع میں گیس کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت ملک بھر میں عوام گیس کی قلت کے خلاف سڑکوں پر، بیشتر مظاہرے بعد نماز جمعہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مظاہرے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگی بجلی و گیس کیخلاف آج وسطی پنجاب سمیت ملک بھر میں احتجاج ہوگا، راجہ پرویز اشرف
ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے 30 نومبر کو پشاور میں جلسے کے دوران ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی۔
خیال رہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا پہلا سلسلہ 10 دسمبر کو شروع ہوا۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں اپنے احتجاجی پروگرام کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
