گلگت اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز استور کا شمالی علاقہ تھا، زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 45 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع بارکھان کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز بارکھان سے 40 کلو میٹر دور مشرق میں تھا۔
زلزلے سے فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کیوں آتے ہیں؟
زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔
زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔
زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔
زلزلے کے جھٹکوں سے زمین کی سطح پر موجود چیزوں کو نقصان پہنچتا ہے، عمارتیں اور دوسری تنصیبات گر جاتی ہیں،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں،درخت اور بجلی کے پول زمین بوس ہو جاتے ہیں۔
اگر متاثرہ علاقے میں دریا یا جھیلیں ہوں تو ان کی جگہ بدل سکتی ہے اور پہاڑوں میں دراڑیں بھی پڑ سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
