آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی حراست کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے فیصل آباد کے علاقہ مریدوالا میں شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب نے شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
سی پی او فیصل آباد نے واقعے کی اطلاع ملنے پر کل ایس ایچ او مرید والا کو معطل کیا تھا۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی حراست کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے منفی عناصر پنجاب پولیس کے امیج کو خراب کرتے ہیں، پنجاب پولیس میں کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
